گوہاٹی (ملت ٹائمز)
آسام کے ڈھبری لوک سبھا سیٹ پرآل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے دولاکھ سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔ ڈھبری لوک سبھا سیٹ پر مولانا بدرالدین اجمل کو کل 6لاکھ 46ہزار 702 ووٹ ملا ہے ۔ دوسرے نمبر پر یہاں کانگریس امیدوار ابوطاہر تھے جنہیں چار لاکھ ووٹ ملا ۔ تیسرے نمبر پر آسام گن پریشد کے امیدوار زبیڈ اسلام تھے جنہوں نے تین لاکھ ووٹ حاصل کیا ۔ ۔






