سولہویں لوک سبھا میں کل 23 مسلمان لوک سبھا پہونچے میں کامیاب ہوئے تھے۔سال رواں سب سے زیادہ اتر پردیش اور اس کے بعد مغربی بنگال سے مسلمانوں نے جیت حاصل کی ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سترہویں لوک سبھا میں کل 27مسلمان امیدوار جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں آسام کے ڈھبری سے یو ڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل۔ بارپیٹا سے کانگریس امیدوار عبد الخلیق۔ بہار کے کھگڑیا چودھری محبو ب علی قیصر۔ کشن گنج سے ڈاکٹر محمد جاوید۔ جموں وکشمیر سے حسنین مسعود۔محمد اکبر لون۔فاروق عبد اللہ۔ انڈین مسلم یونین لیگ کے تین امیدوار میدان تھے جن میں سبھی نے جیت حاصل کی ۔ کیرالہ میں ای ٹی محمد بشیر اور پی کے کنہلیکٹی جبکہ تمل ناڈ و کی راماننت پورم لوک سبھا سیٹ سے انڈین مسلم یونین لیگ کے امیدوار نواز کانی نے جیت حاصل کی ۔اس کے علاوہ کیرالہ کی ایک اور لوک سبھا سیٹ سے ای ایم عارف نے کامیابی حاصل کی ۔لکشدیپ سے محمد فیضل۔پنجاب سے محمد صادق۔حیدر آباد سے اسد الدین اویسی۔اورنگ آباد امتیاز جلیل۔اتر پردیش کے امروہہ کنور دانش علی۔ سہارنپور سے حاجی فضل الرحمن۔ سنبھل سے شفیق احمد برق۔ مرداآباد سے ڈاکٹر ٹی ایس حسن۔ رامپور سے اعظم خان۔غازی پور افضال انصاری۔ اس کے علا ہ مغربی بنگال سے نصرت جہاں روحی۔ خلیل الرحمن۔ابو طاہر خان۔ساجدہ احمد۔ آفرین علمی اور ابو ہشیم خان جیت حاصل کی ۔ شروع کے پانچ ٹی ایم سے کے امیدوار تھے جبکہ آخر الذکر کانگریس امیدوار تھے ۔
واضح رہے کہ سولہویں لوک سبھا میں کل 23 مسلمان لوک سبھا پہونچے میں کامیاب ہوئے تھے۔سال رواں سب سے زیادہ اتر پردیش اور اس کے بعد مغربی بنگال سے مسلمانوں نے جیت حاصل کی ہے۔ بہار میں مسلم امیدواروں کی جیت کا تناسب اس الیکشن میں افسوسناک رہا۔






