مسلم یونیورسٹی سے جناح کی تصویر کو پاکستان بھیجنا میری پہلی ترجیح۔جیت کے فورا بعد ستیش گوتم کی زہر افشانی

علی گڑھ (ملت ٹائمز)
اتر پردیش کی علی گڑھ لوک سبھا انتخاب جیتنے کے بعد ستیش کمار گوتم نے اپنی زہر افشانی شروع کر دی ہے۔ انھوں نے اپنا پہلا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے کہا کہ ”میری پہلی ترجیح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جناح کی تصویر کو باہر نکال کر پاکستان بھیجنا ہے۔“
واضح رہے کہ ستیش گوتم شروع سے زہر افشانی کرتے ہوئے آرہے ہیں اور سال گذشتہ علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے مسئلے پر بہت زیادہ تنازع بھی انہوں نے کیاتھا ۔

SHARE