نئی دہلی (ملت ٹائمز)
اجودھیا فیصلہ کے پیش نظر وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے گھر پر ایک اعلی سطحی میٹنگ طلب کی ہے جس میں نیشنل سیکوریٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال ، خفیہ ایجنسیوں اور سی بی آئی کے اعلی حکام شرکت کررہے ہیں ۔ اس میٹنگ کا مقصد بابری مسجد ۔رام جنم بھومی تنازع کے پیش نظر ملک میں امن وامان برقرار رکھنا ہے ۔سپریم کورٹ کے ججز کورٹ میں روم میں پہونچ چکے ہیں اور ساڑھے دس بجے وہ فیصلہ سنانا شروع کردیں گے ۔






