گلشن آرا نے بی جے پی چھوڑنے کی وجہ بتائی کہ پارٹی ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کر ہی ہے وہ ملک کو توڑنے کا کام کر رہی ہے
ارریہ(ملت ٹائمز)بی جے پی لیڈر گلشن آرا نے پارٹی کو الوداع کہنے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو جوائن بھی کر لیا ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار پردیش کے صدر اخترالایمان نے ان کا پارٹی میں شامل ہونے پر خیر
مقدم کیا ۔ ملت ٹائمزکے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے گلشن آرا نے بتایا کہ پارٹی ملک کو توڑنے اور نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے اور ہمارا کام ایماندار ی سے کام کرنا ہے نہ کہ نفرت پھیلانا آج ملک کو یہ لوگ خسارے کی طرف لے جا رہے ہیں ملک کی معیشت بہت خراب ہو گئی ہے اس پر چرچا ہی نہیں اور یہ کیسے کیسے قانون نافذ کرنے میں لگے ہیں ۔






