جواہر نوودے ودیالے مسلم طلباء کیلئے ایک سنہرا موقع

محمد نوشاد انصاری

جواہر نوودئے ودیالے (JAWAHAR NAVODAY VIDYALAY) حکومت ہند کا ایک خود مختار تعلیمی ادارہ ہے جس کے تحت ہندوستان کے تقریباً ہر ضلع میں ایک اسکول قائم کیا گیا ہے۔ یہاں کا تعلیمی معیار کافی بلند ہے۔ درجہ VIII تک کے بچوں کو ہندی اور انگریزی میڈیم میں تعلیم دی جاتی ہے اور درجہ IXسے انگریزی میڈیم میں ۔ اس وقت ہندوستان میں 661 جواہر نوودئے ودیالے ہیں ۔جن میں تقریباً 2.5لاکھ سے زیادہ طالب علم زیر تعلیم ہیں ۔

جواہر نوودئے ودیالے میں درجہ ششم (VI) تا بارہ (XII) تک رہائشی تعلیم کا نظم ہے۔باس میں طالب علم کے رہنے ، کھانے ، پوشاک نصابی کتابیں اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس اسکول میں داخلہ کے لئے اردو زبان سمیت تقریباً ہندوستان کی 21 زبانوں میں کھلے مسابقاتی امتحان (Open-Test) کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

درجہ نہم سے بارہویں تک صرف 200 روپئے ماہ کی معمولی فیس لی جاتی ہے ۔ لڑکیاں ایس سی (SC) ، ایس ٹی (ST) ، جسمانی طور پر معذور خطِ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوں کے بچے اور بچیاں اس فیس سے مشتثنیٰ ہیں ۔ سبھی طالب علم کو ہاسٹل میں رہ کر ہی تعلیم حاصل کرنا ہوتا ہے۔

یہاں آرٹس، سائنس، کامرس، کمپیوٹر وغیرہ کی تعلیم دیجاتی ہے۔ یہ اسکول ایک ضلع میں ایک ہی ہوتا ہے۔ بہار میں اب تک 39، جھارکھنڈ میں 26، دلی میں 9، اتر پردیش میں 76، مغربی بنگال میں 20، مہارشٹر میں 34، کرناٹک میں 31، جموں وکشمیر میں 23، آسام میں 28، آندھرا پردیش میں 15، راجستھان میں 35۔جواہر نوودئے ودیالے کھولے جاچکے ہیں ۔ اس اسکول میں داخلہ کے لئے طالب علم کو درجہ ۔۳ ،۴ ،۵ سرکاری یا نیم سرکاری منظور شدہ اسکولوں میں اپنا نصابی سیشن (session) پورا کرنا ہوتا ہے۔

جواہر نوودے ودیالے کے قیام کا مقصد تعلیمی مساوات اور سماجی انصاف کے اصول کے تحت اعلیٰ درجہ کی تعلیم ملک کے پسماندہ ، طالب علم کو خصوصی طور سے دستیاب کرنا تھا ۔ یہ امید لازماً طور سے کی گئی تھی کہ مسلمانوں کو اس کا خاطر خواہ فائدہ ہوگا لیکن سچر کمیٹی کی رپورٹ سے یہ بات منظر عام پر آئی کہ مسلمان اس اسکولوں سے فائدہ حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ JNV کے سلیکشن ٹیسٹ (JNVST – SelectionTest) کے لئے رجسٹریشن کرانے، شریک ہونے اور منتخب ہونے والے بچوں میں مسلمانوں کا تناسب حد درجہ کم اورآبادی میں ان کے تناسب سے بہت کم ہے۔ مسلم لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں کے مقابلے بدتر ہے ۔ کل ملاکر مسلمانوں کے تناسب کی کمی اور اس کی ناواقفیت افسوسناک ہے۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پٹنہ ریجن ، جس میں صوبہ بہار ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہے۔

 مسلم طلباءکا تناسب حسب ذیل ہے :۔

JNV میں مسلم طالب علم کا تناسب  

مسلم طالب علم کا فیصد

آل انڈیا

پٹنہ ریجن

Registerd-اندراج

3.2

4.5

Oppearance-شرکت

3

4

Selected-منتخب

4

3.8

سہولیات

جواہر نوودئے ودیالے میں سہولیات

اس اسکول میں رہائش کی سہولت کے ساتھ ، کھانا ، کتابیں ، کاپیاں ، تعلیم ، پنسل، یونیفارم ، سردیوں کےلئے کپڑے ، بستر ، کمبل ، صابن ۔ غرض کہ ضروریاتِ زندگی کا ساری چیزیں مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ یہاں تعلیم کے ساتھ جسمانی ورزش ، کھیل ، کود ، تفریح کے دیگر وسائل کا عمدہ انتظام رہتا ہے۔

یہاں لڑکے ، لڑکیوں کے لئے رہنے کا علحٰدہ اورمحفوظ نظم ہے۔

غرض کہ طالب علم کی زندگی سنوارنے کے ساتھ روشن و تابناک مستقبل بنانے کے تمام ذرائع مفت دستیاب ہیں ۔

جواہر نوودئے ودیالے میں داخلہ ۔ ب 2016

JNV میں کلاس / درجہ ششم (VI) میں سیشن2016-17مےں داخلہ کے لئے سلیکشن ٹیسٹ (SilectionText) میں حصہ لینے کے لئے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 – دسمبر 2020

داخلے کے لئے ٹیسٹ کی تاریخ 10-اپریل 2021۔

 اس کا درخواست فارم بلاک ایجوکیشن آفیسر(B.E.O)، ضلع ایجوکیشن آفےسر (D.E.O)، کسی سرکاری/منظور شدہ اسکول، سروشکشھا ابھیان سینٹر ، جواہر نوودئے ودیالے وغیرہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ٹیسٹ کی ساری تفصیلات جواہر نوودئے ودیالے کے ویب سائٹس (WWW.NAVODAYA.GOV.IN) پر موجود ہے۔

 اہلیت کے شرائط

٭ جس ضلع میں جواہر نوودئے ودیالے موجود ہے۔صرف اسی ضلع کے امیدوار اُسی نوودئے ودیالے میں داخلہ کے لئے درخواست دے نے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔

٭ داخلے کے لئے طالب علم کی عمر 9 سے 13سال ہی ہونی چاہیے ۔

٭ داخلہ ٹےسٹ میں حصہ لے رہے طالب علم کو ¾ ضلع کے کسی سرکاری/ نیم سرکاری یا منظور شدہ اسکول ، سروسےکشھا ابھیان کے اسکولوں یا راشٹریہ مکت ودیالے (NIOS) کی کلاس /درجہ V کا طالبعلم ہونا چاہیے ۔ یہ اسکول اسی ضلع میں ہو جہاں وہ داخلے کا خواہش مند ہے۔

٭ دیہاتی کوٹے کے تحت داخلے کا دعویٰ کرنے والے طالب علم کو کلاس V,IV,III کا پورا سیشن (Session) دیہی علاقوں میں موجود سرکاری/گورنمنٹ ایڈیڈ /منظور شدہ اسکول میں کامیاب ہونا لازمی ہے۔

٭ داخلے کے وقت سلیکشن ٹیکسٹ (SelectionText) میں کامیاب ہونے والے طالب علم کے والدین/سرپرست کو درج ذیل کاغذات /دستاویز پیش کرنا ہوگا۔

٭JNV میں داخلے کے لئے مانگے گئے کاغذات کے علاوہ Affidavit ،Residential Certificate۔

٭ دیہاتی کوٹے کے تحت داخلہ لےنے والے طالب علموں کے والدین/سرپرست کو اس بات کا Affidavit پیش کرنا ہوگا کہ اُن کی بیٹی / بیٹا اسی دیہی علاقے کے تحت موجود اسکول میں طالب علم رہے ہیں ، جہاں کے وہ رہنے والے ہیں ۔

داخلہ ٹیسٹ (EnteranceTest) کی تفصیلات

٭داخلہ ٹےسٹ کے سبھی سوالات Objective ہوں گے۔ ٹےسٹ کا وقت دوگھنٹے کا ہوگا ، جس میں ذہانت کا ٹیسٹ 60 نمبر کا ہوگا۔ حساب (Mathematice)۔ 20 نمبر کا اور زبان (Language)۔ 20نمبر کا ہوگا جس میں ہندی، انگریزی ، اردو وغیرہ شامل ہیں ۔ ٹیسٹ کا میڈیم وہی ہوگا جس میڈیم میں طالب علم نے درجہ V میں کامیابی حاصل کی ہے۔

JNVکے سلیکشن ٹےسٹ(SelectionTest) میں مسلمانوں کی شمولیت اور انتخاب کا فی صد جو اوپر دیا گیا ہے وہ نہ صرف افسوسناک بلکہ تشویشناک ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان بے پروائی کی خوابگاہ سے باہر آئیں۔

پڑھے لکھے مسلمان جو خود کو دانشمند کہلانا باعثِ افتخار سمجھتے ہیں ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے دبے کچلے ، کمزور مسلمان بھائیوں کے علاوہ دیگر طبقات کے لوگوں کو اس سے آگاہ کریں تاکہ وہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ا ٹھا سکیں ۔

  تمام مساجد کے ذمہ داران سے بھی مؤدبانہ گذارش ہے کہ مساجد میں اعلانات کے ذریعہ JNV کے داخلے کے سلسلے میں مسلمانوں کو آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں قوم کے بچے بچیاں اس ٹےسٹ میں حصہ لیں اور مفت میں معیاری تعلیم حاصل کریں ۔ تمام مسلم تنظیمیں ، رضاکار ، سماجی کارکنان بھی اس طرف خصوصی توجہ دیں ۔

دفتر کا پتہ :۔

M. Naushad Ansari, Adocate,

Hon’y President, Peace Foundation

A-21, Ali Nagar, Anisabad, Patna – 2

مزید جانکاری کے لئے پیس Foundation سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

دفتر کا نمبر:9661428/796

 E-Mail – peacefoundationbihar@gmail.com

(مضمون نگار پیس فاؤنڈیشن کے اعزازی صدر ہیں)