قرآن کریم کا ایک ایک حرف حق ہے

محمدشمیم عادل قاسمی

قرآن کریم اللہ کی نازل کردہ ایک عظیم کتاب ہے,جس کے سچ اورحق ہونے میں ذرہ برابربھی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے,پوری دنیاکے تمام مسلمانوں کااس بات پراتفاق ہے کہ قرآن کریم جس طرح پیغمبراسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم پرنازل ہوااسی طرح آج بھی پوری دنیامیں موجودہے,اورقیامت تک بغیرکسی تحریف وتبدیلی کے باقی رہے گا,قرآن کریم حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کاپوری انسانیت کے لئے ایک ایساعلمی اورانقلابی معجزہ ہے جواپنی اصلی نازل شدہ صورت میں رہتی دنیاتک باقی رہے گا,قرآن کریم امن وامان اورعدل وانصاف والی ایک ایسی پاکیزہ کتاب ہے,جوپوری انسانیت کے لئے رشد وھدایت اورخیروفلاح کابہترین ذریعہ ہے,قرآن کریم کاایک ایک حرف اورپیغام دنیائے انسانیت کے لئے حق اورسچ ہے,قرآن کریم ہی ایک ایسی کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خوداللہ نے لی ہے,دنیاکی کوئ بھی طاقت اس کے ایک نقطہ میں بھی کچھ نہیں کرسکتی ہے,ان خیالات کااظہارجامعۃ الطیبات کے بانی وناظم معروف عالم دین مولانامحمدشمیم عادل قاسمی نے کیا,انہوں نے کہاکہ قرآن کریم کی 26/ آیتوں کوہٹانے کے لئے ملعون وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے,جوجہالت وشیطانیت اورحق وصداقت سے اندھے ہونے پرمبنی ہے,پوری دنیاکے مسلمانوں میں غم وغصہ اورشدیدناراضگی پائ جارہی ہے,مسلمانوں کاقرآن کریم سے ایک ایسامضبوط اورایمانی رشتہ ہے جس میں کسی بھی طرح کی ترمیم وتبدیلی اورمداخلت ناقابل برداشت ہے,اس غلط حرکت کی وجہ کر ملعون وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائ ہونی چاہئیے اورعدالت عظمیٰ کواس عرضی کوخارج کردیناچاہئیے-

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں