دیوبند میں بھارتیہ مندر سے مورتی چوری

غیر سماجی عناصر کی شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش ،انتظامیہ نے آناً فاناً میں کرائی نئی مورتی نصب
دیوبند(ملت ٹائمز؍سمیر چودھری)
بھارتی مندر میں سماج دشمن عناصر نے ’بھگوان لڈو گوپال‘ کی مورتی چوری کر لی، مندر پہنچے ہندو تنظیموں اور بی جے پی لیڈروں نے مورتی چوری ہونے کے واقعہ سے مشتعل لوگوں کو پرسکون کیا، پولیس نے صورتحال کو بھانپ کر مندر میں فوری طور پر دوسری مورتی منگا کر اس جگہ پر نصب کی۔ شہر شاستری چوک میں واقع بھارتی مندر سے جمعہ دوپہر کو مندر گیٹ کا تالا توڑ ا کرندر رکھی ’بھگوان لڈو گوپال‘ کی مورتی سماج دشمن عناصر کی طرف سے چوری کر لی گئی۔ مندر میں پوجا کرنے پہنچے عقیدت مندوں کی نظر جیسے ہی غائب مورتی پر پڑی تو انہوں نے شور مچا دیا، دیکھتے ہی دیکھتے مندر احاطے میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی، لوگوں نے کارروائی کی مانگ کو لے کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ بجرنگ دل کے صوبائی سکریٹری وکاس تیاگی، ضلع کنوینر امت تیاگی، مندر کمیٹی رکن وکاس تیاگی، روندر سینی اور بی جے پی نگر صدر گجراج رانا اوروکاس پنڈیر وغیرہ لیڈروں نے مشتعل لوگوں کو پرسکون کرایا۔وہیں بھاری پولیس فورس کے ساتھ مندر پہنچے انچارج انسپکٹر چمن سنگھ چاوڑا نے لوگوں کو مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔ پولیس انتظامیہ نے آناً فاناً میں مندر کے احاطے کے اندر چوری ہوئی مورتی کے مقام پر دوسری نئی مورتی منگا کر نصب نصب کردی ۔ ایس پی دیہات رفیق احمد نے بتایا کہ کچھ شرارتی عناصر نے مندر سے مورتی چوری کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تھی، مندر میں نئی مورتی قائم نصب کرا دی گئی ہے، مندر کمیٹی کی طرف سے تحریر ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔مندر میں مورتی چوری کے واقعہ کے معاملے میں انتظامیہ نے تیاری کے ساتھ فوری طور پر کارروائی کی، اگر ایسا نہ ہوتا تو مشتعل لوگ اپنا آپا کھو سکتے تھے، ہندو تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی۔

SHARE