ملک کے بدلتے منظر نامے پر ہمیں حکومتِ وقت کا ساتھ دینا چاہئے، پروفیسر اختر الواسع

علی گڑھ(ملت ٹائمز)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سرسید ہال( ساو¿تھ) کے طلبا¿ نے ہال کی سالانہ ثقافتی، ادبی تقریب” مضراب“ کا ایک ہفتہ کا پروگرام منعقد کیا جس میںمختلف ہالوں اور اسکولوںکے طلبا¿ نے مختلف رنگا رنگ ادبی، ثقافتی اور علمی پروگرام پیش کئے۔افتتاحی اجلاس کے مہمانِ خصوصی معروف دانشور اور مولانا آزاد اردو یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع نے اس طرح کے ثقافتی پروگرام منعقد کرنے پر طلبا¿ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پروگرام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلبا¿ کو علم کی حصولیابی میں سخت محنت کرنی چاہئے جس کی بدولت انسان اپنی منزل تک با آسانی پہنچ سکتا ہے اور سرسید نے بھی ہمیں اسی بات کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بدلتے منظر نامے پر ہمیں حکومتِ وقت کاساتھ دینا چاہئے اور اس سے ہر طرح کی امداد حاصل کرنی چاہئے۔پروگرام کی اعزازی مہمان شعبہ¿ انگریزی کی پروفیسر ثمینہ خاں نے کہا کہ ہمارے طلبا¿ کوآج کے دور میں ہر طرح سے مکمل ہونے کی کوشش کرنی چاہئے یہی بانی¿ درس گاہ سرسید احمد خاں کی دیرینہ خواہش اورعملی جدو جہد تھی۔ دوسرے مہمانِ اعزازی شعبہ¿ ہندی کے پروفیسر عاشق علی نے بھی طلبا¿ کو تہذیب و ثقافت، علم و آگہی سے آراستہ ہونے کی دعوت دی۔پروگرام کا اختتامی اجلاس تقسیمِ انعامات کے لئے مخصوص تھا جس کے مہمانِ خصوصی شعبہ¿ انگریزی کے پروفیسر رضوان احمدنے کہا کہ اس ہال کی تاریخی اور تہذیبی حیثیت مسلّم ہے اور اس ہال میں قیام پذیر طلباءمبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس طرح کے عمدہ پروگرام منعقد کرکے زندگی کا ثبوت دیا ہے جن سے طلبا¿ کی شخصیت سازی میں بہت مدد ملتی ہے۔انہوں نے مذکورہ ہال اور اس کے پرووسٹ پروفیسر محمد اسمٰعیل سے اپنے دیرینہ تعلقات کو واضح کرتے ہوئے طلبا¿ کو بہت سی قیمتی اور اہم معلومات دیں۔مہمانِ اعزازی شعبہ¿ نفسیات کے پروفیسر شاہ عالم نے کہا کہ مسابقتی دور میںہمارے طلبا¿ کو آج کے حالات سے نبرد آزمائی کے ہنر سے پوری واقفیت ہونی چاہئے۔ دیگر اعزازی مہمان مسٹرجانی فاسٹر نے حالاتِ حاضرہ اور سیکولرازم پر ایک غزل اور ایک نظم پیش کی۔پرووسٹ پروفیسر محمد سمٰعیل نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا جبکہ محمد عمران نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ وارڈن ڈاکٹر عبدالعزیز پروگرام کے انچارج تھے۔ سینئر ہال احسن احمد خاں اور کلچرل پروگرام کے سکریٹری احتشام الاسلام خاں نے پروگرام کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ ججیز کے فرائض یونیورسٹی کے مختلف اساتذہ نے انجام دئے جن میں خاص طور سے پروفیسر وبھا شرما، ڈاکٹر عبدالرو¿ف، ڈاکٹر اشاعت خاں اور ڈاکٹر شمشاد وغیرہ کے نام اہم ہیں۔ ہال کے تمام وارڈن حضرات ڈاکٹر اسرائیل، ڈاکٹر جاوید عالم، ڈاکٹر ابوذر متین، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر ندیم اشرف اور معید الرحمن نے اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ہر پروگرام میں شرکت کی اور پرووسٹ پروفیسر محمد اسمٰعیل کے زیرِ سایہ اس کو کامیاب بنانے میں ان کی ہر ممکن مددکی۔