نئی دہلی (ملت ٹائمزشہنواز ناظمی)
مشہور سماجی کارکن اور جامعہ نگر علاقے میں صفائی مہم چلانے والی محترمہ شبینہ خان کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جبکہ انہیں الیکشن کمیشن آفس سے یہ اطلاع ملی کا ان کا پرچہ نامزدگی مسترد کردیاگیا ہے اور امیدواروں کی فہرست سے ان کا نا م نکال دیاگیاہے جس کی بنا پر وہ الیکشن نہیں لڑسکیں گی ،واضح رہے کہ شبینہ خان کو سماج وادی پارٹی سے عین الیکشن کے دوران سریتا وہار وارڈ نمبر 101 سے ایم سی ڈی انتخاب لڑنے کیلئے ٹکٹ ملاتھااور وہ بہت زور وشور سے تیاری شرو ع کرچکی تھیں۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے محترمہ شبینہ خان نے کہاکہ سریتا وہار وارڈ نمبر 101 سے سماج وادی پارٹی نے مجھے ٹکٹ دیا تھا اور میری کامیابی کے امکانات روشن تھے لیکن ایک سازش کے تحت میرا پرچہ نامزدگی رد کروایاگیا یہی وجہ کہ الیکشن کمیشن آفس سے اطلاع آنے سے ایک دن قبل ہی یہ خبر گردش کرنے لگی کہ شبینہ خان کا پرچہ نامزدگی رد ہوجائے گا ،انہو ں نے کہاکہ محض میل فیمیل کا کالم پر نہ ہونے کی وجہ سے میرا پرچہ مسترد کیا گیا ہے جو کسی سازش کا شاخسانہ ہے ۔
انہوں نے کہا میرے حوصلے ابھی بلند ہیں اور میرے راسے میں جو کانٹے بچھانے کی کوشش کی گئی ہے اس میں ہمت ہار کر بیٹھنے والی نہیں ہوں ،انہوں نے کہاکہ میں گذشتہ ایک سالوں صفائی مہم چلارہی تھی اور پورے علاقہ میرے کاموں سے واقف تھا،انہوں نے کہاکہ آج میری سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے حوصلہ بلندرکھنے اور صبر کی تلقین کے ساتھ اسمبلی الیکشن کی تیاری کرنے کی بات کی ہے اور اب و ہ ایم ایل اے کا ٹکٹ دیں گے۔
واضح رہے کہ سماجی کارکن محترمہ شبینہ خان کو جامعہ نگر میں صفائی مہم چلانے کیلئے خصوصیت کے ساتھ یاد کیا جاتاہے ،غریبوں کی مدد بھی وہ موقع بہ موقع کرتی ہیں اس کے علاوہ وہ کسی مسئلے پر کھل کر اپنی رائے رکھتی ہیں۔ پرچہ نامزدگی مسترد ہوجانے سے وہ شدید دلبرداشتہ ہیں ،تاہم انہوں نے پہلے سے مزید مضبوطی کے ساتھ کام کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔