پاکستان کے خلاف بی جے پی اقلیتی مورچہ کا زبر دست مظاہرہ،کلبھوشن یادو کی فوری رہائی کے مطالبات کے ساتھ پاکستان کا پرچم نذر آتش

عرفان احمد اور حاجی حیدر اعظم کی قیادت میں سینکڑوں مسلمانوں نے کیا مظاہرہ

ممبئی (پریس ریلیز؍ملت ٹائمز)
پاکستان میں مہاراشٹر کے باشندہ ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کو را ایجنسی کا جاسوس بتاکر پاکستانی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزائے موت کے خلاف یہاں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے آزاد میدان ممبئی میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان اور حامیوں نے پاکستان کے اس فیصلہ کے خلاف زبردست احتجاج درج کرایا اور فوری طور پر پاکستانی حکومت سے اس فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہکرتے ہوئے ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کی جلد از جلد رہائی اور ہندوستان بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج 12اپریل دوپہر 3بجے ممبئی کے آزاد میدان میں کیا گیا جہاں مظاہرین ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ لیکر پاکستان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔اس دوران بی جیپی ممبئی کے نائب صدر ھاجی حیدر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اس یکطرفہ کار روائی کی ہم مذمت کرتے ہیں کیونکہ کلبھوشنجادھو کے خلاف من گھڑت اور جھوٹا کیس بنا یا گیا ہے جبکہ وہ ایران میں تجارت کرتے تھے جہاں سے انھیں طالبان نے گرفتار کیا اور پاکستان کے ہاتھ فروخت کردیا جو سراسر عالمی اور انسانی قوانین اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے ورننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 8دنوں کے اندر اندر کلبھوشن جادھو کو کو پورے اکرام کے ساتھ ہندوستان واپس نہیں بھیجا گیا تو پاکستان کے خلاف پورے ملک میں زبردست تحریک چھیڑی جائے گی۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر عرفان احمد نے پاکستان کے اس فیصلہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین سے دہشت گردی کو بڑھاوا دیرہا ہیجبکہ ہندوستان کے شہریوں کو جھوٹے کیس میں بلا مطلب پھنسا رہا ہے یہ پاکستان کے دوہرے رخ کو ظاہر کرتا ہے اس لئے ہم پاکستان کی ایمبیسی کے ذریعہ پاکستان کو یہ پیگاماور وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے ہندوستان کے بے قصور شہری کلبھوشن جادھو کو باعزت ہندوستان واپس نہیں لوٹایا تو ان کے خلاف پورے ملک میں احتجاج درج کرایا جائیا گااور ملک کا ایک ایک مسلمان پاکستان کے خلاف کھڑا ہوگا۔اس دوران احتجاج میں حاجی حیدر اعظم نائب صدر ممبئی بی جے پی ،عرفان احمد قومی نائب صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ ،وسیم احمد ممبئی اقلیتی مورچہ ،شیلیش پانڈے ،قومی پریشد ممبر ،نگر سیوک آکاش راج پروہت،مناظر حسیننائب صدر مہاراشٹر اقلیتی مورچہ ،سلیم جی ،ارشد انصاری ،شمیم بانو خان،قیصر آپا،یوسف شیخ،غفران شیخ ،انصار بیگ اور بی جے پی کے سینکڑوں کا رکنان احتجاج میں موجود تھے۔