نئی دہلی، ملت ٹائمز ایجنسیاں
یوگی کی راہ پر اب ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر بھی چل پڑے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں خواتین کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کے معاملات کو روکنے کے لیے یوگی حکومت کی جانب سے اینٹی رومیو اسکواڈ بنایا گیا ہے جو کہ مسلسل سرخیوں میں ہے۔اسی طرز پر ہریانہ کی کھٹر حکومت نے بھی ایسا ہی ایک اسکواڈ بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔کھٹر حکومت نے بدھ سے ’آپریشن درگا‘کا آغاز کیا ہے،جو ریاست میں منچلوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔عمل میں آتے ہی آپریشن درگا ایکشن میں آ گیا ہے، پہلے ہی دن 72سماج دشمن عناصر کو خواتین کو چھیڑتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔آپریشن درگا کی کمان وزیر اعلی کے ہی فلائنگ اسکواڈ کو دی گئی ہے، تاکہ اس پر براہ راست نگرانی کی جا سکے۔اس کے تحت پوری ریاست میں 24ٹیمیں کام کر رہی ہیں، جن میں 9خواتین سب انسپکٹر، 14خواتین اے ایس آئی، 6خاتون ہیڈ کانسٹیبل اور 13خاتون کانسٹیبل شامل ہیں۔خبروں کے مطابق، جن منچلوں کو اس اسکواڈ نے پکڑا ہے ،اس کے بعد وہ ان سے پاؤں چھونے اور ہاتھ جوڑکر معافی مانگتے ہوئے نظر آئے۔وزیر اعلی کے اس فلائنگ ا سکواڈ میں 24ٹیموں کے علاوہ مقامی پولیس اہلکار بھی شامل رہیں گے، جو خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم کو روکنے میں مدد کریں گے۔آپریشن درگا کی ٹیمیں بنیادی طور پر اسکول، کالج اور ٹیوشن سینٹروں سمیت کئی عوامی مقامات کے آس پاس مستعد رہیں گی۔اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے ہر ضلع میں خاتون پولیس اسٹیشن کھول دیا ہیے ۔غور طلب ہے کہ یوپی میں بی جے پی حکومت نے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق، اینٹی رومیو اسکواڈ تشکیل دیا تھا ۔شروعات میں اس کی کافی مخالفت ہوئی تھی ، لوگوں نے الزام لگایا تھا کہ یہ اسکواڈ لوگوں پر ظلم کر رہا ہے، لیکن بعد میں یوگی کے اس اسکواڈ کو یوپی کی خواتین اور لڑکیوں کی حمایت بھی ملنے لگی ، جس کے بعد اب بی جے پی کی حکمرانی والی دیگر ریاستوں میں بھی اسی طرز پر کام کیا جا رہا ہے ، اس کی کامیابی کو ذہن میں رکھ کر کھٹر نے بھی ہریانہ میں آپریشن درگاکی شروعات کی ہے۔