مغربی چمپارن میں 29 اپریل کو عظیم الشان اجلاس عام و مدرسہ کی مسجد کا سنگ بنیاد

مغربی چمپارن :(غلام مصطفی ۔ ملت ٹائمز )
صوبہ بہار کی عظیم و معیاری دینی درسگاہ دارالعلوم الاسلامیہ مفتی نگر، مجہولیا مغربی چمپارن میں 29 اپریل مطابق 2 شعبان المعظم بروز سنیچر صبح 8 بجے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا چاہتا ہے ان شـــاء اللہ اسی موقع پر اکابر علماء کے ہاتھوں مدرسہ کی مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا اس مبارک و مسعود اجلاس میں سرزمین بہار کی معروف شخصیات میں سے حضرت مولانا اشتیاق احمد صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث مدرسہ جامع العلوم مظفر پور خلیفہ و مجاز حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی اور حضرت مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ شیخ الحدیث دارالعلوم ندوة العلماء لکھنؤ اور بزرگ شخصیت حضرت مولانا اظہار الحق صدرالمدرسین مدرسہ اشرف العلوم کنہواں و حضرت مولانا قاری بشیر احمد صاحب جامعی صدر المدرسين جامعہ اسلامیہ قرآنیہ سمرا مغربی چمپارن اور انکے علاوہ قرب و جوار کی معزز شخصیات کا ورود ہوگا، قارئین کو بتادیں کہ یہ ادارہ نہایت ہی پسماندہ علاقہ میں دین و ایمان کی شمع روشن کیے ہوا ہے جہاں دین سے دوری نے بظاہر اپنوں اور غیروں سے امتیاز ختم کر دیا ہے، یہاں کی مسلم آبادی برسوں سے اپنی آنکھوں میں ایک خواب سجائے ہوئے تھے کہ ہمارے علاقے میں بھی اک دینی ادارہ قائم ہو اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بفضل تعالٰی علاقے کی فعال شخصیت مفتی جنید عالم قاسمی ندوی صاحب نے آج سے محض تین سال قبل یہاں کی مسلم آبادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ذمہ داری اٹھائ ہے یہ مفتی صاحب کی ہی شخصیت ہے جو اک صحرا میں چاہ کنی کا نادر المثال کار نامہ انجام دے کر اکابر علماء کی یادیں تازہ کردی ہیں، مولوی طارق عبداللہ صاحب کے مطابق قیام کی محض تین سالہ مدت میں مدرسہ کے اندر ناظرہ و حفظ قرآن مجید کے علاوہ از اعدایہ تا چہارم عربی تک کی تعلیم ماہر اساتذہ کی نگرانی میں چل رہی ہے اور آئندہ سال درجہ عربی پنجم میں بھی داخلہ لیا جائے گا، یاد رہے کہ مدرسہ کی کوئی مستقل آمدنی کے ذرائع نہیں صرف اور صرف مسلمانوں کے تعاون سے ادارہ کامیابی کے ساتھ اپنی منزلیں طے کر رہا ہے، قرب و جوار کے ہر عام و خاص احباب سے درخواست کی جاتی ہے کہ سالانہ اجلاس میں جوق در جوق شرکت فرما کر اکابر علماء کرام کے ایمان افروز بیانات سے مستفید ہوں۔