دم توڑتی انسانیت :صرف دوبوند پانی پینے کی خاطر دیوبند کے ایک دوکاندار نے محمد عارف پر کیا قاتلانہ حملہ

دیوبند(ملت ٹائمزسمےر چودھری)
دےوبند دوکان مےں پانی پےنے کو لیکر ہوئی کہاسنی کے بعداےک شخص نے پڑوسی دوکان دار پر چاقوسے حملہ کرکے اسے شدےد طور پر زخمی کردےا ،زخمی نوجوان کو علاج کے لئے ےہاں کے سرکاری اسپتال مےں داخل کراےا حملہ آور واقعہ کو انجام دےکر موقع سے فرار ہوگےا موصولہ تفصےل کے مطابق دارالعلوم وقف کے قرےب کے رہنے والے عارف کی مجنوں والا روڑ پر بےنڈ باجے کی دوکان ہے بتاےا جاتا ہے کہ عارف قرےب کی دوکان مےں پانی پےنے کے لئے گےا تھا اسی دوران وہاں موجود دوکان مالک بھےم نے پانی سے منع کرتے ہوئے اس کے ساتھ گالی گلوج شروع کردی الزام ہے کہ جب عارف نے اس کی مخالفت کی تو بھےم اور اس کے ساتھےوں نے اس پر چاقو سے حملہ کردےا اس حملہ مےں عارف شدےد طور پر زخمی ہوگےا اور گرگےا شور مچانے پر حملہ آور جان سے مارنے کی دھمکی دےتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوانوں کو علاج کے لئے دےوبند کے سرکاری اسپتال مےں داخل کراےا جہاں سے اسے اس کی تشوےش ناک حالت کو دےکھتے ہوئے اسے ہائر سےنٹر کے لئے رےفر کردےا دےوبند کوتوال چمن سنگھ چاوڑا نے بتاےا کہ زخمی نوجوان کی تحرےر پر نامزد کے خلاف مقدمہ درج کرلےا گےا ہے جلد ہی پولیس ملزمان کو گرفتار کرلے گی۔