اکابر علماء کے ہاتھوں خطبات ولی کا اجراء ،نوجوان قلم کار مولانا نوالسلام ندوی کو مبارکباد 

پٹنہ(پریس ریلیز؍ملت ٹائمز) 
مفکر اسلام حضرت مولانا سید شاہ محمد ولی رحمانی امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے فکر انگیز خطبات کا مجموعہ ’’خطبات ولی ‘‘(جلد اول )خوبصورت اوردیدہ زیب طباعت کے ساتھ منظر عام پر آگیاہے۔جسے جواں سال عالم دین و صحافی مولانا نور السلام ندوی نے مرتب کیاہے۔گذشتہ دنوں مدرسہ رحمانیہ سوپول بیرول ضلع دربھنگہ کے عظیم الشان اجلاس کے موقعہ پر حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند اور کئی دوسرے ممتاز علمائے کرا م کی موجودگی میں’’خطبات ولی ‘‘کااجراہوا۔مولانا محمدسفیان قاسمی نے اجراء کے بعد اپنے تاثرات کااظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حضرت مولانا سیدمحمد ولی رحمانی ملت اسلامیہ کے بے باک قائد اور رہنما ہیں160۔انہیں تقریر وتحریر دونوں پر عبور حاصل ہے۔آواز میں بڑی کشش اور تاثیرہے ،آپ کے خطبات کا اپنا رنگ ہے ،ان میں دعوت فکر و عمل بھی ہے اور جرات و حوصلہ مندی سے کام لینے کا پیغام بھی ،’’خطبات ولی‘‘میں شامل سبھی تقریر یں نہایت دلچسپ ،اثر انگیزاور حکمت و دانائی سے لبریز ہیں۔عصر حاضر میں ان تقاریر کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے مرتب کتاب مولانا نورالسلام ندوی کو ’’خطبات ولی ‘‘کی اشاعت پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج جس طرح ’’خطبات ولی ‘‘کی پذیرائی ہورہی ہے ان سے حوصلہ پاکر یہ جلدہی اس کی دوسری اور تیسری جلد بھی منظر عام پر لانے کی کوشش کریں گے،جن سے ان خطبات کا افادہ عام سے عام تر ہو سکے گا۔مولانا شمشاد رحمانی استاذ دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ حضر ت والا کی تقریریں فکر وعمل جرأت و جسارت اور ادب و زبان کا آئینہ دارہیں۔’’خطبات ولی‘‘ میں شامل تقریریں عصر حاضر کے تناظر میں بڑی معونیت و اہمیت کی حامل ہیں،اس اہم کام کیلئے مرتب کتاب ہم سبھوں کی طر ف سے مبارک باد اور شکریہ کے مستحق ہیں160۔
مرتب کتاب مولانا نورالسلا م ندوی نے ’’خطبات ولی ‘‘پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ حضرت امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب خطبا ت کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں،آپ کا انداز خطابت بہت پر کشش اور زبان بہت آسان ہے۔تقریر مفصل ہو یا مختصر پڑھنے اور سننے والوں کے دل و دماغ پر گہرا اثر کرتی ہے۔انہوں160نے کہا کہ حضرت والا کی تقریر کی ایک اہم خوبی انداز خطابت اور اسلو ب خطابت ہے ،آسان زبان ، چھوٹے چھوٹے جملے ،اورکم جملوں میں زیادہ بات کہنا آپ کی خطابت کا نمایاں وصف ہے ،یہ حضرت مولاناکا اپنا انداز خطابت ،اپنا طرز خطابت ہے ،منفرد انداز،جداگانہ طرز،کہ سننے اور پڑھنے والا مسحور ہوجاتاہے۔حضرت امیر شریعت نے مرتب کتاب نورالسلام ندوی کو مبارکباد او ر دعاؤں سے نوازا اور مزید علمی و ادبی کاموں کیلئے حوصلہ بڑھایا۔اجرا کے موقع پر حضرت مولانا محمدقاسم صاحب مظفرپور ی ،مولانا ابو اختر صاحب قاسمی ،مولانا حسین احمد رحمانی ،مولانا سعدا للہ صدیقی قاسمی ،مفتی رضوان عالم قاسمی ،مولانا نعمت اللہ قاسمی ،مولانا عبد الرب قاسمی ،مفتی توحید مظاہری ،مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی ،مولانا نسیم احمد ندوی کے علاوہ کئی معزز دانشور حضرات تشریف فرماتھے۔سامعین کی تعداد بہت زیادہ تھی۔شائقین علم وادب مکتبہ امارت شرعیہ پھلواری شریف اور بک امپوریم سبزی باغ ،پٹنہ سے ’’خطبات ولی ‘‘حاصل کر سکتے ہیں ۔