نئی دہلی(ملت ٹائمز)
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور ترکی کو اپنے باہمی تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں ترک صدر رجب طیب ایردگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہی۔ اردگان کے ساتھ ان کی کابینہ کے مختلف ارکان کے علاوہ 150 کاروباری افراد کا ایک گروپ بھی ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔ مودی کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردگان کے 2008ء میں کئے جانے والے دورۂ ہند کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں دو گْنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے تاہم اسے اور بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ آج کل دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا سالانہ حجم 6.4 بلین ڈالر ہے۔