صوبہ سے مجرموں اور مافیاؤں کا خاتمہ یوگی حکومت کی ترجیح 

عوام مسائل سننے کے دوران ممبر اسمبلی کااظہار خیال ،منڈی سمیتی کا کیا معائنہ 
دیوبند(ملت ٹائمز؍سمیر چودھری)
بی جے پی ممبر اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ مرکز کی مودی اور پردیش کی یوگی حکومت سب کا ساتھ سب کا ترقیاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،صوبہ میں قانون کا راج قائم کرنا حکومت کا پہلا مقصد ہے،انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو بڑھوا دینے والے افسران کو بخشا نہیں
جائے گا۔آج علاقائی ممبر اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے شہر کے ڈاک بنگلے پر لوگوں کے مسائل سننے کے بعد کارکنوں کی میٹنگ میں کہا کہ صوبے کی یوگی حکومت گاؤں ،غریب،کسان ،مزدور اور نوجوان و تاجر کے مفاد میں کام کر رہی ہے،انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے 120 دن کے اندر پورے کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکن تحمل سے کام لے کر عوام کی خدمت کرے، اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی حکومت نے اتر پردیش کے عوام کو ٹھگا تھا، بی جے پی کی حکومت آتے ہی مجرم اور 
مافیا خود ہی صوبہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں، علاقائی ممبر اسمبلی کنور برجیش نے بتایا کہ جلد ہی دیوبند،بڑگاؤں اورکھیڑہ مغل میں جنتا دربار لگایا جائے گا، جس موقع پر موجود حکام کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرائے جائے گیں، ڈاک بنگلے پر مسائل سننے کے بعد ممبر اسمبلی نے منڈی سمیتی پہنچ گندم خریداری مراکز کا معائنہ بھی کیا۔ ممبر اسمبلی کے ذریعہ افسران سے معلومات لیتے ہوئے گیہوں خرید میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ۔اس دوران بی جے پی کارکنان موجودرہے۔

SHARE