فیض آباد سے آئی ایس آئی سے تعلق کے الزام میں آفتاب عالم گرفتار،مزیدگرفتاریوں کاامکان

فیض آباد، (ملت ٹائمز)
فیض آباد سے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس ائی کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔گرفتار شخص کی شناخت آفتاب علی کے طور پر ہوئی ہے، جوکہ فیض آباد کے خاص پورہ کا رہنے والا ہے۔یوپی اے ٹی ایس، ملٹری انٹیلی جنس اور یوپی انٹیلی جنس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران آفتاب کو بدھ کو گرفتار کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں ابھی مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔دعوی کیا جا رہا ہے کہ آفتاب علی نے پاکستان میں آئی ایس آئی سے جاسوسی کی ٹریننگ لی ہے، وہ پاکستان ہائی کمیشن کے افسر سے رابطے میں رہا ہے، اے ٹی ایس کے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں، اس کے فون سے کینٹ علاقہ کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔

SHARE