میں 12سال سے کیجریوال کو جانتا ہوں، بدعنوانی کی بات مان ہی نہیں سکتا:کمار وشواس

نئی دہلی،(ملت ٹائمز، ایجنسیاں)
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر انہی کی حکومت میں دو سال تک وزیر رہے کپل مشرا نے بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔ان الزامات کے بعد اروند کیجریوال کے دفاع میں عام آدمی پارٹی(آپ )کے لیڈر کمار وشواس اترگئے ہیں ۔کمار وشواس نے کہاکہ میں 12سالوں سے کیجریوال کو جانتا ہوں، وہ بدعنوانی کریں ،میں مان ہی نہیں سکتا، بے بنیاد الزام لگانا غلط ہے۔حال ہی میں آپ کی طرف سے راجستھان کا انچارج بنائے گئے کمار وشواس نے کہا کہ کیجریوال کے رشوت لینے کی بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں اروند کیجریوال کا ساتھ دیں۔اس سے پہلے کمار وشواس نے ٹوئٹ کرکے کارکنوں سے متحد رہنے کی اپیل کیں۔ٹوئٹ میں کمار وشواس نے لکھا، ساتھیوں، کارکنوں سے اپیل ہے کہ تحمل سے کام لیں ، آپسی اعتماد بنائیں رکھیں،ملک اور کارکنوں کے مفاد میں جو بہترین ہو گا ، ہم سب مل کرکریں گے ۔غورطلب ہے کہ دہلی حکومت میں وزیر کے عہدے سے ہٹائے گئے کپل مشرا نے اروند کیجریوال اور ان کی ٹیم کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹینکر گھوٹالے کو لے کر انہوں نے جو معلومات اروند کیجریوال کو دی ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے، حالانکہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ پانی کے انتظام کا کام صحیح طریقے سے نہیں ہو رہا تھا ،اس لیے کپل مشرا کو ہٹایا گیا ہے۔
SHARE