اروند کیجریوال پر لگا بدعنوانی کا داغ ، کپل مشرا نے لگایا 10 سنگین الزام

نئی دہلی،(ملت ٹائمز، ایجنسیاں)
اروند کیجریوال کے کابینہ سے نکالے جانے کے بعد کپل مشرا نے اتوار کو باغیانہ تیور اختیارکرلیا ہے ۔کپل مشرا نے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر سیدھے طورپر بدعنوانی کا الزام لگایاہے ۔دہلی کے سابق وزیر نے وزیر اعلی کیجریوال کی کابینہ میں وزیر صحت ستیندر جین پر بھی سنگین الزامات عائد کیا ہے ۔کپل مشرا نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ میرے سامنے ستیندر جین نے اروند کیجریوال کو غیر قانونی طورپر دو کروڑ روپے دیا ، میرے سامنے یہ سب ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی انہیں کلین چٹ دی جا رہی ہے۔میں وزیر اعلی اروند کیجریوال سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ستیندر جین کو بدعنوانی کو بچانے کی کیا ضرورت ہے اور آخر خود پیسے لینے کی کیا ضرورت آ پڑی تھی؟کپل مشرا نے کہا کہ اروند کیجریوال کی ایمانداری کے لیے لوگ ان سے جڑے ، میں اپنے بیان پر قائم ہوں اور سی بی آئی کے سامنے بھی یہ بیان دینے کو تیار ہوں۔مشرا نے کہاکہ میں نے ایل جی انل بیجل سے اتوار کی صبح ملاقات کی ہے ، میں نے ان کو ٹینکر گھوٹالے سے منسلک معلومات دینے گئے تھا۔کابینہ کے ساتھی نے کہا میں نے وزیر بننے کے ایک ماہ کے اندر وزیر اعلی کو خط لکھا،میں نے 400کروڑ روپے کے گھوٹالے کی بات کہی، کل ہی میں نے اینٹی کرپشن بیورو کے سربراہ سے ملاقات کا وقت مانگاتھا ، جس کے بعد مجھے وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔کپل مشرا نے کہا کہ میں اپنی ملازمت چھوڑ کر آیا تھا،الیکشن میں شکست کھائی ، پھر جیت ملی ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں رہتے ہوئے آن ریکارڈ بیان دے کر آیا ہوں۔کپل مشرانے کہا کچھ لوگوں کو بدعنوان لوگوں کو بچانے کی عادت ہو گئی ہے،کچھ لوگ غلط کام کر رہے ہیں، پارٹی میں کسی بدعنوان کو نہیں چھوڑیں گے، جیل بھجوا کر دم لیں گا، وہ بتائیں کہ پیسہ کہاں سے آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کو اپنی کام کرنا چاہیے ، میں دو سال کابینہ وزیر رہا ہوں۔کپل مشرا نے کہاکہ پرسوں ہی زمین کے سودے کا دو کروڑ کیش اروند کیجریوال نے لیا ، یہ لین دین کیجریوال کے گھر پر ہوا ۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی زمین کا سودا کیا گیا۔یہ زمین 50کروڑ روپے کی تھی،یہ زمین اروند کیجریوال کے رشتہ دار کی تھی۔کپل مشرا نے کہا کہ یہ بات انہیں ستیندر جین نے بھی بتائی تھی،جس کے بعد انہوں نے اروند کجریوال سے بھی اس معاملے پر بات کی۔
SHARE