نئی دہلی(شہنواز ناظمی ملت ٹائمز )
ای وی ایم تنازعہ پر الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر آپ نے آج مظاہرہ کیا۔دہلی حومت میں وزیرٹرانسپورٹ گوپال رائے کی قیادت میں اس مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔گوپال رائے نے کہا کہ ہم مودبانہ طریقے سے الیکشن کمیشن سے تین درخواست کرتے ہیں۔پہلا یہ کہ کل جماعتی میٹنگ میں ہےکا تھان کی تاریخ طے کی جائے، الیکشن کمیشن اپنی ای وی ایم ہمیں دے، ہمارے انجینئر ہیک کرکے دکھائیں گے۔دوسرا یہ کہ آئندہ سبھی انتخابات وی وی پی اے ٹی سے کرائے جائیں،تیسرا یہ ہے کہ 25 فیصد ای وی ایم کے نتیجوں کا ملاپ وی وی پی اے ٹی سے نکلی پرچی سے کیا جائے ۔وہیں آپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی اسمبلی میں ڈیمو سے یہ مسئلہ ریکارڈ میں آیاہے ، جیل سے باہر رہ کر ہےکاتھان میں شامل ہونا ضروری ہے، ہم ہےکاتھان میں جاکر ای وی ایم ہیک کرکے دکھائیں گے، ای وی ایم کی چپ اور کئی چیزیں بیرون ملک سے آتی ہیں، کل میں الیکشن کمیشن کے میٹنگ میں جا¶ں گا، 2009میں ہری پرساد نے اصلی ای وی ایم ہیک کر کے دکھایا تھا۔غورطلب ہے کہ اس سے پہلے منگل کوآپ رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے اسمبلی میں ای وی ایم جیسی مشین سے چھیڑ چھاڑ کرکے یہ ثابت کیا تھا کہ ای ویم سی سے چھیڑ چھاڑ ممکن ہے، حالانکہ الیکشن کمیشن نے اس ڈیمو کو سرے سے خارج کر دیا تھا۔ادھر عام آدمی پارٹی اب الیکشن کمیشن کے ہےکاتھان میں بھی ٹےمپرنگ کے چیلنج کو قبول کرنے جا رہی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے آپ ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اگر وہ یا ان کی پارٹی الیکشن کمیشن میں ای وی ایم ٹےمپرنگ ثابت نہیں کر پائی ،تو ان کو ہر سزا منظور ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ای وی ایم جیسی مشین کو ہیک کر کے دکھایا تھا، ہماری ٹیم کو گرفتاری کا خوف تھا، اس لیے ہم نے اسمبلی میں ڈیمو دیا، اگر ہم گرفتار ہو جاتے ،تو ہم عوام کو ای وی ایم کو ہیک کرکے دکھانے کا موقع گنوادیتے ۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے ای وی ایم ہیک کرکے دکھائےں گے ، اگر الیکشن کمیشن کے سامنے ہیک نہیں کر پائے تو جو سزا الیکشن کمیشن دے گا ،وہ منظور ہو گی۔





