نئی دہلی (ملت ٹائمز)
معروف نیوز چینل آج تک ڈبیٹ ہلا بول میں مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان عاصم وقار کچھ ایسا حملہ کیا جس سے سبھی نہ صرف لاجواب ہوگئے بلکہ ان کو بولتی بند ہوگئی ،عاصم وقار نے اینکر انجنا اوم کشیپ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے الزامی حملہ کیا اور کہاکہ 2011 کی رپوٹ کے مطابق ہندوستان میں بیس لاکھ ایسی ہند و خواتین ہیں جنہیں نہ تو طلاق دی گئی اور نہ انہیں بیوی ہونے کا حق ملا ،ایسی مظلوم اور بے سہارا خواتین کے حقوق کی جنگ کون لڑے گا انہیں ان کا حق کون دلائے گا ،انہوں نے کہاکہ اسدالدین اویسی غیر مسلم خواتین کے حقوق کی لڑائی لڑیں گے اور ایم آئی ایم اس کی لڑائی لڑے گی جنہیں نہ تو ان کے شوہروں نے طلاق دی ہے اور نہ ہی بیوی ہونے کا حق ملاہے ،یہ سن کر بی جے پی کے ترجمان سنبپت پاتر ابھی لاجواب ہوگئے اور اینکر انجنا اوم کشیپ کی بھی بولتی بند ہوگئی۔
ؒ عاصم نے مزید کہاکہ صرف مسلم خواتین نہیں بلکہ اب ہندو خواتین ،سکھ خواتین اور عیسائی خواتین کے حقوق کی بھی بات ہوگی ،سب عورتیں ہیں ،کسی پر بھی ظلم نہیں ہونا چاہیئے اور جن بیس لاکھ ہندو خواتین کے شوہروں نے زیادتی کی ہے ان پر مقدمہ چلنا چاہیئے ۔
دیکھئے یہ ویڈیو