بزم عائشہ کا سالانہ پروگرام اختتام پذیر ،طالبات کا تحریر وتقریر کی صلاحیت سے آر استہ ہونا وقت کی اہم ضرورت

نئی دہلی (محمد افسر ؍ملت ٹائمز)
معہد الطیب نبی کریم کی طالبات کی انجمن بزم عائشہ کا سالانہ پروگرام آج مکمل ہوگیا ،اختتامی پروگرام میں طالبات نے مختلف عناوین پر خوبصورت لب ولہجہ میں تقریر پیش کی ،مکالمہ کیا اور بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا ،اس موقع پر معہد الطیب کے ناظم مولانا عامرظفر قاسمی نے طالبات کو کامیابی کے ساتھ بزم عائشہ کا اختتام پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ عصر حاضر میں لڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ انہیں تحریر وتقریر کے فن سے آراستہ کرنا بھی بہت ضروری ہے اور بزم عائشہ کے قیام کا یہی مقصد ہے جس کے تحت لڑکیاں زبان وقلم کی علمی مشق کررہی ہیں اور اس کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں ۔بزم عائشہ میں خدیجہ ،صابرین ،حمیرا پروین ،صائمہ پروین،رقیہ،عفت ،گلفشاں ،ریشما،زیباوغیرہ نے بڑھ چڑھ کر لیا۔