مسلمان اگر دنیا کی ناقابل تسخیر قوم بننا چاہتے ہیں تو تعلیمی میدان میں طاقت اور غلبہ حاصل کریں 

رحیق گوبل اسکول کی ایجوکیشنل میٹ میں ماہرین تعلیم و دانشوارن کا اظہار خیال 

اسٹیج پر دائیں سے محترمہ نازیہ ،ڈاکتر امتیازنورانی،ڈاکٹر یامین انصاری، ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی، مفتی شمس تبریزقاسمی جبکہ ڈائز پر پروفیسر ابن کنول خظاب کرتے ہو‏ئے دیکھے جاسکتے ہیں(

نئی دہلی(محمد قیصر صدیقی ؍ملت ٹائمز)
تعلیم انتہائی اہم اور ضروری ہے ،تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کئے بغیرترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہے ،مسلمانوں کو چاہیئے کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ،اپنے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کریں اور ان کے مستقبل کو روشن وتابناک بنائیں،ان خیالات کا اظہار دہلی یونیورسیٹی کے پروفیسر ابن کنول نے آج ہوٹل ریور ویو شاہین باغ میں رحیق گلوبل اسکول کی ایجوکینشنل میٹ میں کیا اس موقع پر والدین سے انہوں نے یہ بھی کہا انگریزی کے ساتھ آپ اپنے بچوں کو اردو تعلیم بھی دیں کیوں کہ اردو ہماری مادری زبان ہے اور اس سے ہمارا تہذیبی وثقافتی رشتہ جڑاہوا ہے ۔رحیق گوبل اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی(اسسٹنٹ پروفیسر محمد بن سعود یونیورسیٹی ریاض) نے بچوں کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کا مشن اور مقصد آپ کے بچوں کو تعلیمی میدان کا شہشوار بنانا اور ان کے ذہن وفکر کی آبیاری کرناہے ،ان میں اسلامی فکر کی جلاء بخشنا ہے ،انہیں مذہبی خطو ط پر آراستہ کرناہے ،رحیق گلوبل اسکول اس مقصد میں کامیاب ہے اور بچوں کو اسلامی ماحول میں عصری تعلیم سے آراستہ کررہاہے ،یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت اور افراد سازی پر مکمل توجہ ہوتی ہے ،انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ آپ بچوں کو وقت پر اسکول بھیجیں ،ان کامکمل خیال رکھیں ،پابندی کے ساتھ ان سے ہوم ورک کرائیں،ان کی نگرانیں کریں ،ان کی نفسیات پڑھنے کی کوشش کریں ،انہوں نے یہ بھی کہاکہ اسکول کے اساتذہ صراسٹاف اور ملازم کے طور پر نہیں بلکہ جذبہ اور شوق کے تحت آپ کو بچوں کو پڑھاتے ہیں ،ان کا مقصد آپ کے بچوں کو تعلیم کے اعلی مقام پر فائز کرنا ہے اور اس کیلئے آپ والدین کو مکمل طور پر ساتھ دینا ہوگا ۔
کرپس ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز نورانی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی کا اسکول معیاری اور بامقصد ہے ،یہاں تعلیم کے نام پر تجارت نہیں بلکہ بچوں کا مستقبل سنوارا جاتاہے اور مسلم منیجمنٹ اسکول میں یہ اہمیت کا حامل ہے ،روزنامہ انقلاب کے ریزڈینٹ ایڈیٹر ڈاکٹر یامین انصاری نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم علاقوں میں اسکول قائم کرنے اور بچوں کو دینی ماحول میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے اور رحیق گلوبل اسکول اس کی نہ صرف تلافی کررہاہے بلکہ نمایاں خدمات انجام دے رہاہے اور شاہین باغ میں اسے مقبولیت حاصل ہے ،ہلال ملک صاحب نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کی کامیابی کی شاہ کلید ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کا تعلیم کا طرف رجحان نہیں ہے ،ان میں کوئی تعلیمی بیداری نہیں ہے ،رحیق گلوبل اسکول تعلیمی بیداری کی ایک اہم کڑی ہے اورمسلم قوم کو تعلیم سے سرفراز کرنے کی قابل ستائش کوشش بھی ہے ،ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریزقاسمی نے ایجوکیشنل میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام میں تعلیم کی بے پناہ اہمیت ہے ،لازمی حق تعلیم کا تصور سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کیاتھا ،مسلم قوم اگر چاہتی ہے کہ وہ ناقابل تسخیر قوم بنے ،کوئی رولرانہیں جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے آگے نہ بڑھے تو ضروی ہے کہ مسلمان تعلیمی میدان میں طاقت یافتہ بنیں ،قوت حاصل کریں ۔پنجاب سے تشریف لائیں محترمہ نازیہ نے بچوں کو آگے بڑھانے میں والدین کے کردار اور تربیت کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی او رکہاکہ آپ ہمیشہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں،نمبرات پر توجہ دینے کے بجائے آپ انہیں محنت سے پڑھنے کی تلقین کریں۔اس موقع پر صحافی ڈاکٹر نعمان قیصر،محترمہ عثمانہ اور اسکول کی دیگر ٹیچرس نے بھی خطا ب کیا ،دوران پروگرام رحیق گلوبل اسکول کے طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور حاضرین نے دادتحسین سے نواز ، ہم آپ کو بتادیں کہ مکمل پروگرم معروف نیوز پورٹل ملت ٹائمز کے فیس بک پیج پر لائیونشر کیا گیا جسے دنیا بھر میں لوگوں نے بڑی تعداد میں دیکھا اورکمنٹس کے ذریعہ ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی کی کوششوں کو سراہا، پروگرام کے آغاز میں اسکول کی پرنسپل محترمہ شائستہ پروین نے اغراض ومقاصد اور مشن پر تفصیلی خطاب کیا ،نظامت کا فریضہ بحسن وخوبی اسکول کی اکیڈمک انچارج محترمہ شمع خان نے انجام دیا۔اس پروگرام میں البیرونی انسٹی ٹیوٹ آف ہیومین ڈیولپمینٹ اور رحیق گوبل اسکول کی جانب سے دہلی یونیورسیٹی کے پروفیسر ابن کنول کو ادبی خدمات کیلئے اور روزنامہ انقلاب کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر یامین انصاری کو صحافتی خدمات کے لئے ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔