نئی دہلی (ملت ٹائمز)
اتر پردیش کے مراد آباد میں دلت کمیونٹی کے پچاس لوگوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام قبول کرنے والے ان لوگوں کا الزام ہے کہ یوگی حکومت میں دلتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ، اسی لیے وہ اسلام قبول کر رہے ہیں۔الزام کے مطابق ،سہارنپور اور سنبھل میں بی جے پی کارکنوں نے دلتوں پر ظلم کیا ہے، جس کے بعد ان کو بی جے پی اور ہندو مذہب سے نفرت ہو گئی ہے۔دلت کمیونٹی سے وابستہ ان لوگوں نے اپنے گھر میں رکھی دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کو بھی دریا میں بہادیاہے ۔دلت کمیونٹی کے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں مرکز کی مودی اور یوپی کی یوگی حکومت سے کافی امید یں تھیں ،لیکن اب یہ دونوں حکومتیں دلت مخالف کام کررہی ہیں۔دلت کمیونٹی کے اس تیور کی خبر پاکر بجرنگ دل کے کچھ کارکن ان کو منانے کے لیے پہنچے تھے، لیکن یہ لوگ ہندو مذہب چھوڑنے کے اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے۔