پاکستان کا نیا داؤ ، اقوام متحدہ میں ہندوستان پرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کا لگایا الزام

نئی دہلی(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے پاکستان نے نیا داؤ کھیل دیا ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ میں ہندوستان پر الزام لگایا ہے کہ ہندوستان کشمیر کی آبادی کاتوازن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کو لکھے خط میں پاکستان کے وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں فوج کے جوانوں، کشمیر سے باہر کے لوگوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دے رہا ہے۔ساتھ ہی کشمیری پنڈتوں کا الگ شہر اور مغربی پاکستان سے بھاگ کر آئے پناہ گزینوں کو کشمیر میں بسا رہا ہے۔پاکستان کا الزام ہے کہ یہ اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔