ترقی کے لئے تعلیم بنیادی شرط،طلبہ محنت ولگن کے ساتھ پڑھنے کا مزاج بنائیں: مولانا نسیم الدین مظاہری

نئی دہلی (ملت ٹائمز؍پریس ریلیز )
مرکز التعلیم الاسلامی دہلی کا سالانہ امتحان آج بحسن وخوبی اختتام پذیز ہوا۔ اس موقع پردہلی کے مختلف مساجدومدارس سے تشریف لائے علمائے کرام نے طلبا کا تقریری وتحریری امتحان لیا۔ اساتذہ اور طلبا کی ہمت افزائی کرتے ہوئے مرکز کے بانی ومہتمم مولانا نسیم الدین مظاہری نے کہا کہ بغیرمحنت اور لگن کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ کسی بھی مہم کو انجام تک پہنچانے کے لئے اچھی کوشش اور صادق جذبہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ وہی قوم ترقی کرتی ہے تعلیم ہو اور جس کے بچے حصول علم کے لیے ہر طرح کی پریشانیوں اور دشواریوں کو برداشت کرتے ہوں۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہوں ۔ ان کی ایسی تربیت کریں کہ وہ مستقبل میں ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔ اس موقع پر ممتحن کی حیثیت سے تشریف لائے علمائے کرام نے طلباکی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیااور آئندہ کے لئے مفید مشوروں سے نوازا۔ ممتحن حضرات میں قاری نسیم قاسمی ،مدرس مسجد عظیم ڈیری، مولانا ضیاء الدین قاسمی ، مولانا صلاح الدین مظاہری، مولانا شفیع اختر قاسمی، قاری اسدراہی اور قاری اعظم کے نام قابل ذکر ہیں۔ دعائیہ کلمات پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔