کوتوالی میں گوشت تاجروں اور حلقہ انچارجوں کی میٹنگ میں کوتوال کا اظہارخیال
دیوبند(ملت ٹائمز؍سمیر چودھری)
کوتوالی انسپکٹر پنکج تیاگی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر گوشت کی دکان چلانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،لائسنسی دکاندار گوشت کی دکان پر معیار کے مطابق گوشت فروخت کر سکیں گے۔آج کوتوالی میں منعقد گوشت تاجروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انچارج انسپکٹر پنکج تیاگی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہدایت ہے بغیر لائسنس کے گوشت فروخت کر رہے لوگوں کی دکانوں پر چھاپاماری مہم چلائی جائے گی، چھاپامار کارروائی کے دوران اگر کوئی بھی دکان بغیر لائسنس کے چلتی پائی گئی تو متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر راست طورپر گینگ گسٹر کی کارروائی ہوگی۔انہوں ن ے کہا کہ لائسنس ہولڈرہی معیار کے مطابق گوشت فروخت کر سکتے ہے،گؤ کشی اور غیر قانونی ذبح کرنے والے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا، غیر قانونی ذبح کی روک تھام کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ علاقہ کے اعتبار سے پولیس اہلکاروں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جو اپنے اپنے علاقوں کے تحت آنے والی گوشت کی دکانوں کی نشاندہی کر پولیس کو اطلاع سونپے گیں۔ اس موقع پر سلیم قریشی، تسلیم قریشی، کالو قریشی،ریحان قریشی، ایس آئی پنکج دھاما،ایس آئی میر حسن، آئی آئی ناصرحسین وغیرہ موجودرہے۔