جے پور(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
راجستھان کے بھیلواڈا ضلع کے کچھولا تھانہ علاقے میں کل دیر رات مبینہ گورکشکو نے 6 گائے لے جا رہے ایک ٹرک سے گائے اتار کر اس میں آگ لگا دی۔پولیس نے آج بتایا کہ مانڈل گڈھ قصبے سے تقریبا دس گؤرکشکو ں نے گائے لے جا رہے ایک ٹرک کا پیچھا کیا اور ٹرک کو آگ کے حوالے کردیا۔انہوں نے بتایا کہ مانڈل گڑھ قصبے میں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک ڈرائیور سے جب دو مقامی لوگوں نے گائے کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو ڈرائیور نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی، دونوں مقامی لوگوں کو ڈرائیور پر گائے کو غیر قانونی طور پر گسوکشی کیلئے لے جانے کا شبہ ہونے پر انہوں نے دیگر لوگوں کو بلا لیا۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ٹرک ڈرائیور پر حملہ ہونے کا شبہ ہوا اور وہ موقع سے ٹرک لے کر بھاگنے لگا لیکن گؤرکشکوں نے کچھ ہی فاصلے پر ٹرک کو پکڑ لیا اور گائے کو ٹرک سے اتار کر ٹرک میں آگ لگا دی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک کے مالک نے دس مقامی لوگوں کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔