مودی سرکارہرمحاذپرناکام ،کشمیرمیں پاکستانی جھنڈالہرایا جانا بی جے پی کی واحدکامیابی :لالویادو

صدارتی امیدوار کیلئے کمیٹی بنائی جا سکتی ہے،کشمیراورسہانپورکے حالات تشویشناک :ممتابنرجی
نئی دہلی(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آج کہاکہ آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے اپوزیشن پارٹیاں اگرمتفقہ سے کسی امیدوار کے نام پرمتفق نہیں ہو سکتیں تو کسی مناسب امیدوار کے انتخاب میں مددکے لئے ایک’’ چھوٹی سی کمیٹی‘‘ بنائی جا سکتی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کی جانب سے17 اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے لئے یہاں منعقد ضیافت میں شامل ہونے والی ممتابنرجی نے کہاکہ پارلیمنٹ کی عمارت لائبریری میں ہوئی اس ضیافت میں کسی نام پر بحث نہیں کی گئی۔اجلاس میں موجود رہے سینئر اپوزیشن لیڈروں نے آج مرکز کے اقتدار پر قابض ہونے کے تین سال پورے کر رہی مودی حکومت پر تنقید بھی کی۔راشٹریہ جنتا دل( آر جے ڈی) کے صدر اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادنے کہاکہ مودی سرکارہر محاذپر ناکام رہی ہے۔میٹنگ میں موجود رہے لالویادونے کہاکہ اس کی (مودی حکومت کی)واحدکامیابی یہی ہے کہ آزادی کے بعد پہلی بار اس نے کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے دیاہے۔ ضیافت کے بعدممتابنرجی نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹنگ میں موجود رہی پارٹیوں نے کشمیرکے’’ خوفناک‘‘ حالات کی تنقیدکی جہاں سیکورٹی فورس عام لوگوں سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے سہارنپور ضلع کے حالات پر بھی تشویش ظاہر کیا گیا، جہاں اپریل سے ہی ذاتی بنیادپر جھڑپیں ہو رہی ہیں۔