پٹنہ(ملت ٹائمز؍اشفاق ساقی)
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار جمعہ کو اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے لحاظ سے سونیا گاندھی کی لنچ پارٹی میں تونہیں پہنچ سکے لیکن اس کے ایک دن بعدہی ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے لئے دہلی آ رہے ہیں۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے لنچ میں حصہ لینے کے لئے انہوں نے جے ڈی یو نمائندوں کوبھیجا تھا اورپہلے سے طے پروگراموں کوشرکت نہیں کرپانے کی وجہ بتائی تھی۔ دراصل پی ایم نریندر مودی ماریشس وزیر اعظم انروددھ جگن ناتھ کے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام کریں گے اور انہوں نے اس میں شامل ہونے کے لئے نتیش کمار جیسے سینئر لیڈروں کو دعوت دیاہے۔جمعہ کو مودی حکومت کے تین سال ہونے پر اپوزیشن یکجہتی دکھانے کے لئے کانگریس صدر کی جانب سے رکھی گئی لنچ پارٹی میں نتیش کمار کی غیر موجودگی موضوع بحث بنی ہے۔ اس کے بعدپی ایم مودی کے پروگرام میں شرکت کرنے کے ان کے فیصلے کے بعد سیاسی بحثیں تیز ہو گئی ہیں. دراصل یہ ایسے وقت پرہو رہا ہے جب کانگریس 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ایک مہاگٹھ بندھن کے امکانات تلاش رہی ہے۔نتیش کمار حالیہ برسوں میں پی ایم نریندرمودی کے سیاسی حریف رہے ہیں اور جب نریندر مودی کو 2014 کے عام انتخابات سے قبل پارٹی کا وزیر اعظم کے عہدے کے لئے چہرے کے بنایا گیا تو نتیش کمار نے تقریباََدو دہائی پرانے اپنی پارٹی کے اتحاد کو بی جے پی کے ساتھ ختم کردیاتھا۔ اگرچہ حالیہ دور میں دونوں طرف سے کچھ گرم جوشی دیکھنے کومل رہی ہے۔