اے سی کمرے چھوڑکر عوام کے درمیان جائیں افسر ان اور وزرائ، اروندکجریوال کی حکام کو عوام کے درمیان بھیجنے کی ہدایات،ایک ہفتہ میں دوسری بار چیف سکریٹری کولکھاخط

نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر )
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے دہلی کے چیف سکریٹری ایم ایم کھٹی کو خط لکھ کر گورننس بہتر بنانے کے لئے ہدایات دی ہیں۔دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے ایک ہفتے میں دوسری بار چیف سکریٹری کوخط لکھاہے۔گزشتہ ہفتے انہوں نے خط لکھ کرچیف سکریٹری سے سرکاری ہسپتالوں میں دواسازی کے لئے پیسے کی مانگ کی تھی۔انہوں نے اپنے خط میں کہاکہ آپ تمام محکمہ کے سیکرٹری اوراعلیٰ حکام کو حکم دیں کہ ہفتے میں آدھا دن وہ فیلڈ آفس اور عوام کے درمیان جائیں۔ہر ہفتے اس کی مکمل رپورٹ آپ ذریعے مجھ تک پہنچائیں،میں نے تمام وزراءکو ہر ہفتے زیادہ سے زیادہ عوام کے درمیان آدھے دن عوام کے درمیان رہنے کو کہا ہے۔کیجریوال نے اپنے خط میں کہاکہ افسران اپنے اے سی کمرے چھوڑیں اور باہر نکلیں تبھی پتہ حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں پتہ چلے گا ورنہ تمام کاغذ پر ہی رہ جائے گا۔آپ کو بتا دیں جمعرات ایک جون سے دہلی کے عوام وزیر اعلی اروند کیجریوال، دہلی حکومت کے تمام وزیر اور تمام افسروں سے بغیر وقت لئے (اپائنٹمنٹ)ملے گی۔دہلی حکومت نے اس نئے نظام کے تحت دعویٰ کیاہے کہ دہلی کے عوام روزانہ پیر سے جمعہ بغیر کسی ملاقات کے اپنے مسائل کے حل کے لئے ان ذمہ دار لوگوں کے پاس صبح10بجے آسکتی ہے۔