معروف اداکارا اعجاز خان نے ” اللہ کے بندے “ کے نام سے قائم کیا این جی او ،کسی مذہبی تفریق کے بغیر انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے کا عزم

ممبئی نئی دہلی(ملت ٹائمز)
معروف اداکار اعجاز خان نے آج ایک تنظیم قائم کی ہے جس کا نام انہوں نے ” اللہ کے بندے “ رکھاہے اور تنظیم کے اغراض ومقاصد کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا پروردگار ہے ،اللہ نے رب المسلمین نہیں بلکہ رب العالمین کہاہے اس لئے روئے زمین پر بسنے والے سبھی اللہ کے بندے ہیں اور اس تنظیم کے تحت ہم تمام لوگوں کی فلاح وبہبود کاکام کریں گے خواہ وہ مسلمان ہوں ،ہندوہوں یاکوئی اور ہوں۔
فیس بک لائیو پر آج انہوں نے اس تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ،اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کا بھی تعارف کرایا اور کہاکہ قانونی مدد اور دیگر ہرطرح کی مدد اس تنظیم کے ذریعہ کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ ملک اور بیرون ملک دنیابھر میں اس کے ممبربنائے جائیں گے اور فلاح وبہبودکا کام کیا جائے گا ،لائیو ویڈیو میں انہوں نے لوگوں سے بڑی تعداد میں جڑنے کی اپیل کی ہے اور اس موقع پر انہوں نے اپنااور اپنے ساتھ کام کرنے والے دیگر ذمہ داران کارابطہ نمبر بھی شیر کیا ۔
اللہ کے بندے میں اعجا ز خان چیرمین ہیں ،ایڈوکیٹ یوسف خان جنرل سکریٹری ہیں،اس کے علاوہ نور صدیقی،اداکار دانش خان،ساجد صدیقی اور فرحان خان وغیرہ شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ اعجازخان ہندوستان کے معروف ایکٹر ہیں ،وہ گذشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں ،فیس بک پر تقریبا بارہ لاکھ ان کے فلور ز ہیں ،مودی حکومت ،گﺅرکشوں کی دہشت گردی ،اور آر ایس ایس کی پالیسی کی کھل کر تنقید کرتے ہیں،مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور کھل کر حمایت کرتے ہیں ،گذشتہ دنوں ہندو تنظیموں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی ۔

یہاں کلک کرکے سنیں اعجاز خان کو