نئی دہلی(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
مرکزی حکومت نے عید کے پیش نظر قطر میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن لانے کے لئے خصوصی طیارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی سول ایوی ایشن کی وزارت ایئر انڈیا اور جیٹ ایئر ویز کے علاوہ دیگر پرائیوٹ ایئر لائنز سے بھی اس معاملے پر رابطے میں ہے۔اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے کے الزام میں سات خلیجی ممالک نے قطر کے ساتھ تعلقات توڑنے کا اعلان کیا تھا۔مشرق وسطی کے ممالک نے قطر کے لئے ہوائی جہاز سروس اور تجارتی تعلقات کو محدود کر دیا۔مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے قطر میں پھنسے ہندوستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں لے کر سنجیدہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر وزیر خارجہ سشما سوراج کے مسلسل رابطے میں ہیں اور دوحہ سے مناسب وقت پر ہندوستانیوں کو وطن لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔گجپتی راجو نے بتایا کہ ایئر انڈیا اور پرائیویٹ ایئر لائن اضافی پرواز چلائیں گی جو دوحہ سے کراچی، تروونت پورم اور ممبئی کے لئے ہے۔انہوں نے اعتماد دیا کہ قطر میں رہ رہے ہندوستانی خود کو پھنسا ہوا نہیں محسوس کر رہے ہیں، لیکن بہت سے ہندوستانی ٹکٹ نہیں لے پا رہے ہیں۔اس کی وجہ ہے کہ بلاکیج کے بعد ان سے اضافی چارج مانگا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا کے ماتحت ادارے ایئر انڈیا ایکسپریس 25جون سے 8جولائی تک تریونت پورم-دوحہ اور دوحہ۔کوچی کے درمیان اضافی پرواز چلائے گی۔جیٹ ایئر ویز ممبئی اور دوحہ کے درمیان 22اور 23جون کو ایک اضافی پرواز کام کر رہا ہے۔حکومت کچھ دوسری پرائیویٹ ایئر لائنز سے بھی اس بارے میں بات کر رہی ہے۔