میوات نئی دہلی(ملت ٹائمزعارفہ حیدر خان )
ہندوستان میں غنڈہ گردی اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے آئے دن میں مسلمانوں پر حملہ اور ان کے قتل کا سلسلہ جاری ہے ،ایک ایسا ہی واقعہ دہلی سے متصل ریاست ہریانہ میں ایک مرتبہ پھر پیش آیاہے جہاں ٹرین میں سفر کے دوران تین حفاظ کرام پر شرپسندوں نے قاتلانہ حملہ کردیا جس میں ایک موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ دو شدید زخمی ہے ۔
ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطا بق کل گذشتہ جمعرات کو دہلی میں قرآن مجید تراویح میں سناکر ٹرین سے واپس میوات لوٹ رہے تین حفاظ کرام: حافظ جنید٬ حافظ محمد ہاشم اور حافظ محمد شاکر پر کچھ شرپسند لوگوں نے چاقو اور دیگر دھار دار چیزوں سے جان لیوا حملہ کیا۔ اس قاتلانہ حملہ کی تاب نہ لا کر حافظ جنید جائے حادثہ پر ہی داعی اجل کو لبیک کہ گئے اور جب کہ اس کے دوسرے دو ساتھی حافظ ھاشم اور محمد شاکر کی حالت انتہائی نازک ہے اور ان کو دہلی کے مشہور ہسپتال صفدر جنگ میں ایڈمٹ کرایا گیاہے۔ یہ تینوں حضرات ضلع فریدآباد سے بالکل متصل گاو¿ں کھنداو¿ لی کے رہنے والے ہیں اور یہ حادثہ اساو¿تی ضلع کے پلول ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔