کولکاتا(پریس ریلیز)
غریب ‘ نادار اور مفلوک الحال افراد کوعیدکی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے کل 22جون کی سہ پہر کولکاتا کے 64نمبر وارڈ کے تحت واقع بیک بگان میں فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی جانب سے عید کیلئے کپڑے تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر فورم کی سربراہ ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے کہا کہ عید کی سچی خوشی یہی ہے کہ ہم غریبوں اور ضرورت مندوں کے ساتھ اپنی عید کریں اور ان تک ان کا حق پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ عید صرف خود کیلئے نئے کپڑے اور اچھے اچھے پکوان کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ کی عطاکی گئی مال و دولت میں سے غریبوں کیلئے جوحقوق طئے کئے گئے ہیں انہیں ان تک پوری ایمانداری سے پہنچاکرا ن کے آنسو پوچھنا اور چہروںپر مسکان لانا ہی عید کی اصل خوشی ہے ۔اس موقع پر محترمہ خان نے ضرورت مندوں اور ضعیف اور بیوگان میں دواﺅں کیلئے نقد رقم بھی تقسیم کی ۔تقریب میں سابق ایم ایل اے سنجے بخشی‘ مختارعلی اور کئی دیگر افراد بھی شامل تھے۔