میوات دہشت گردانہ واقعہ کی مولانا محمود مدنی نے سخت مذمت کی ،جمعیة کے وفدکی متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات

نئی دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
ملک مےں فرقہ پرستی اور بھےڑ بن کر اقلےتوں کو قتل کرنے کی چل پڑی تکلےف دہ حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہےں لے رہا ہے ۔دہلی سے تراوےح مےں قرآن کرےم مکمل کراکر اگلے دن لوٹ رہے تےن حفاظ کرام کوہند و شدت پسندوں نے ا س قدر بے رحمی سے پےٹا کہ ان مےں سے اےک نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دےا،جب کہ باقی دو ساتھی صفدر جنگ نئی دہلی کے ٹراما سےنٹر مےں زےر علاج ہےں ۔اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد دہلی کی سرحداور مےوات کے علاقے مےںسخت کشےدگی پائی جارہی ہے۔ اس درمےان جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی کی ہداےت پر جمعےة کا اےک وفد گاﺅں کھنداﺅلی پہنچ کرمتاثرےن اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تسلی دلائی، اس کے بعد ڈی اےس پی فرےدآباد سے ملاقات کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کےا ہے۔مولانا مدنی جو مسجد رشےد مےں اےک ہزار متوسلےن کے ساتھ اعتکاف کررہے ہےں، انھوں نے ملک کے بگڑتے امن وامان پر گہری تشوےش کا اظہار کےا ہے اور مذکورہ سانحہ مےں جمعےة کے مقامی ذمہ داروں کو ہداےت کی ہے کہ وہ ہر طرح کے ضروری اقدام کرکے متاثرےن کو انصاف دلائےں ۔
واضح ہو کہ ےہ تےنوں نوجوان حافظ جنےد، حافظ محمد ہاشم اور حافظ محمد شاکر فرےدآباد سے متصل کھنداﺅ لی گاﺅں کے رہنے والے تھے اوررمضان مےں دہلی کی مختلف مساجد مےں تراوےح پڑھا رہے تھے ۔ ۶۲وےں رمضان کی شب قرآن مکمل کرنے کے بعد کل ۲۲جون کو شام پانچ بجے غازی آباد ۔ پلول پےسنجر ٹرےن سے صدر بازار اسٹےشن پر سوار ہوئے ۔ تغلق آباد رےلوے اسٹےشن پر اکثرےتی فرقے سے تعلق رکھنے والے شدت افراد اسی ٹرےن پر سوار ہوئے اور ان کے درمےان نوک جھونک ہوئی ، کہاجارہا ہے کہ شدت پسندوں نے ان کی شناخت اور ٹوپی کو لے کر گالی دےنا شروع کےا جس سے بات بڑھی۔ےہ تےنو ں حفاظ پلول اسٹےشن پر اترنا چاہ رہے تھے ، لےکن شدت پسندوں نے ان کو اترنے نہےں دےا اور ان پر چاقو اور دےگر دھار دار ہتھےار سے حملہ کردےا ۔ حافظ جنےد تو جائے واقعہ پر ہی شہےد ہوگئے جب کہ حافظ محمد ہاشم اور محمد شاکرموت و حےات کی کشمکش مےں ہےں۔جمعےة علماءکے وفد نے بتاےا کہ رےلوے اسٹےشن پر اترتے وقت پولس کی موجودگی کے باوجود شدت پسندوں نے مارنے اور ہتھےار استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ، لےکن پولس نے کوئی کارروائی نہےں کی ، بعد مےں دباﺅ کے بعد اےک شخص کی گرفتاری ہوئی ہے ۔ جمعےة علماءکے وفد کی قےادت قاری علی محمد رانوتہ نائب صدر جمعےة علماءہرےانہ، پنجاب ہماچل پردےش نے کی ، ان کے علاوہ قاری محمد اسلم گڑگاوں، بھائی خورشےد احمد، قاری ناظرالحق کرےمی ، قاری آس محمد ، مولانا ساجد قاسمی شامل تھے ۔اس سلسلے مےں مولانا ےحیی کرےمی نے کہا کہ فوری طور سے ابتدائی حالات کے جائزے کے لےے ہمارا وفد وہاں گےا تھا ، تاہم اگر ©ضرورت پڑی تو ہم اعتکاف توڑ کر جائےں گے۔ انھوں نے کہا کہ جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی صاحب کی ہداےت ہے کہ ضرورت پڑنے پر اعتکاف توڑدےں اور مظلوموں کو انصاف دلائےں ۔