نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ہندوستان میں ایک ملک ایک ٹیکس پر مبنی نظام جی ایس ٹی بل آج سے نافذ ہوچکاہے ، ٹھیک 12 بجتے ہی صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ساتھ بٹن دباکر پورے ملک میں ایک ٹیکس نظام متعارف کرادیا، اس افتتاح کے ساتھ ہی ملک میں ایک جیسا نظام متعارف ہوگیا۔اس رات میں تاریخی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی کو ملک کے تمام لوگوں کیلئے مشترکہ ورثہ قرار دیا، پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ یہ کسی ایک پارٹی یا حکومت کی کامیابی نہیں ہے، یہ ہم سب کی کوششوں کا نتیجہ ہے، وہیں، صدر پرنب مکھرجی نے کہا کہ تاریخی لمحہ دسمبر2002 میں شروع ہوا اور طویل سفر کرکے آج انتہاءکو پہونچ گیا،پرنب مکھرجی نے جی ایس ٹی کو ملک بھر کی تمام ریاستوں کی حکومتوں کے درمیان رضامندی اور ملک کے مفاد کے لئے سب کے ساتھ آنے کی علامت قرار دیا۔