نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نے ملازمت کا جھانسہ دیکر بس میں بیٹھی نوجوان لڑکی کا بوسہ لے لیا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
”انڈین ایکسپریس “ کے مطابق ریاست مہاراشٹر سے منتخب ہونے والے 48سالہ رکن اسمبلی اور بے جی پے کے رہنما رویندرا باوان کی متنازع ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ چلتی بس میں 19سالہ طالبہ کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں ، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم ضلع چندرا پور کے سکول میں سپر وائزر ہے جس نے اپنے سکول کی طالبہ کو چلتی بس میں چومنے کی کوشش کی اور زبردستی اس پر مسلط ہوا۔
واقعے کے بعدلڑکی نے پولیس کو درخواست میں موقف اپنایا کہ بی جے پی لیڈر نے اس کے ساتھ شادی اور ملازمت دلوانے کا وعدہ کیا تھا اور واقعے کے روزبھی وہ اسے ملازمت دلوانے کیلئے کہیں لے جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ ملزم نے 27جون کے روز دوران سفر زبردستی بوسہ لیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دوسری بار اسے گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔