دارالعلوم زکریا میں بھی داخلہ کے لئے طلباءکا ہجوم،دورہ حدیث شریف میں چھ سو طلباءکو داخلہ دینے کافیصلہ
دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)
حسب معمول از ہند دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند اور دارالعلوم زکریا میں نو واردین طلبہ کا تحریری امتحان جاری ہے ۔ آج دارالعلوم دیوبند میں چہارم تک کے طلباءکا تقریری امتحان ہوا ،جس میں تقریباً 1500 طلباءنے شر کت کی ۔دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام ناظم داخلہ امتحان مفتی عثمان غنی نے پہلے مرحلہ کے اول تا عربی تا چہارم کے تمام امتحانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ نئے نظام کے مطابق جن طلباءنے کامیابی حاصل کی ان کادوسرے مرحلہ کا تقریری امتحان داخلہ جاری ہے،اس کے علاوہ بڑی جماعتوں کا تحریر ی امتحان آج سے شروع ہوگا،آج جلالین شریف کا امتحان ہے۔ گزشتہ2 جولائی سے ہونے والے تمام درجات کے امتحان خوشگوار ماحول میںبدستور جاری ہیں اور آج مذکورہ جماعتوں میں داخلے کے متمنی طلبہ کی تعداد تقریباً ایک ہزار پانچ سو کا تقریری امتحان ہوا ۔ان کے مطابق سابقہ روایت کے تحت قواعد داخلہ پر درج شدہ اصول و ضوابط اور ہدایات کے تحت طلبہ امتحان سے گریز کررہے ہیں ،لہٰذا کوئی طلبہ نقل کرتا نہیں پکڑا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال رواں مجلس تعلیمی کی جانب سے دورہ حدیث شریف کے لئے مشکوٰةشریف کو بنیاد بنایا گیا ہے ،مشکوٰة شریف میںکامیاب طلباءہی دورہ حدیث شریف کے مزید امتحانات میں شامل ہونے کے اہل ہونگے۔ دوسری جانب دارالعلوم وقف دیوبند میں بھی حسب معمول تمام درجات کے امتحان پرسکون ماحول جاری ہیں ۔ آج برائے ششم، برائے ہفتم اور برائے چہارم میں داخلے کے متمنی طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا۔ حجة الاسلام اکیڈمی کے چیئرمین مولانا شکیب قاسمی نے نامہ نگار کو بتایا کہ آج مذکورہ درجات میں پانچ ہزار سے زائدطلباءنے داخلہ امتحان میں شرکت کی ۔ موصوف نے مزید بتایاکہ انتظامیہ کی جانب سے داخلہ امتحان کے قوائد و ضوابط کے خلاف ورزی کرنے والے طلباءکے ساتھ سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ادھر جی ٹی روڈ پر واقع ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں داخلہ کا کارروائی سلسلہ جاری ہے ،جہاں 20شوال تک امتحان کارروائی مکمل کرلی جائے گی۔ جامعہ کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے بتایاکہ انتظامیہ نے ادارہ میں 15سو طلباءکو داخلہ دینے کافیصلہ کیا ہے ،جبکہ دورہ حدیث شریف میں 6 سو سے زائد طلباءکو داخلہ دیاجائے گا۔ انہوںنے بتایاکہ حفظ ،تجوید،عربی اول تا دورہ حدیث شریف کے ساتھ ادب اورافتاءمیں داخلے جاری ہیں۔ مفتی موصوف نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ ابھی تک دورہ حدیث شریف کے لئے ایک ہزار سے زائدہ طلباءفارم داخلہ حاصل کرچکے ہیں جس کاسلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں جامعة الشیخ الحسین احمد مدنیؒمیں بھی گزشتہ سال سے دورہ حدیث شریف تک کی تعلیم کاآغاز کردیاگیا ہے۔ وہیں جامعہ امام محمد انور شاہ، المہعد العلمی الاسلامی ،دارالعلوم اشرفیہ ،دارالعلوم النصرہ وغیرہ دیگر دینی اداروں میں بھی جدید داخلہ کی کاروائی جاری ہے۔