انسانیت شرمسار،بچوں کے سامنے ماں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

وشاکھاپٹنم (ملت ٹائمزایجنسیاں
آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک خاتون کے ساتھ اس کے گھر میں اس کے تین بچوں کے سامنے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ بدھ کو دو ملزمان اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔گجواکا پولیس تھانے میں منگل کی رات کو درج کرائی گئی شکایت کے مطابق واقعہ پیر کی شام اس وقت ہوا جب خاتون کا شوہر کام سے باہر گیا ہوا تھا،شکایت کے مطابق ایک نابالغ سمیت چار افراد خاتون کے گھر میں گھس گئے تھے۔
گجواکا پولیس تھانے کے انسپکٹر ٹی امےنےل راجو نے کہا کہ ان لوگوں میں سے دو نے خواتین کے بچوں کے سامنے اس سے عصمت دری کی۔انہوں نے کیس کے بارے میں کسی کو بتانے پر اس کے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔راجو نے کہا کہ ہم نے ارد افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔