بھاگلپور میں مہادلت خواتین کو مندر میں داخل ہونے سے روکاگیا ، مقامی پولس بھی دروزہ کھلوانے میں ناکام رہی

پٹنہ(ملت ٹائمز۔اشفاق ساقی )
بہار کے بھاگلپور ضلع کے ایک گا¶ں میں اس وقت کشیدگی بڑھ گئی ، جب درجن بھر مہادلت خواتین کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ان خواتین کو جمعہ کو 200سالہ قدیم کالی مندر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔اس کے بعد ان خواتین نے انتظامیہ کے سامنے ایک تحریری شکایت درج کرائی اور ان سے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔داس ٹولہ رہائشی منگنی دیوی نے کہاکہ ہم ضلع مجسٹریٹ، آئی جی اور پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے سامنے اس واقعہ کے سلسلے میں اور دلت خواتین کے لیے مندر کے دروازے کھلوانے میں مقامی پولیس کی ناکامی کو لے کر تحریری شکایت درج کرائیں گے۔پولیس تھانے کے انچارج راجندر پرساد نے کہا کہ مقامی پولیس کی طرف سے مندر کے دروازے بار بار کھلوانے کی کوشش کے باوجود مندر کے دروازے جمعہ دیر رات تک بند رہے۔منگنی نے کہا کہ دلت خواتین کو مندر کے باہر ہی پوجا کرنے پر دبا¶ بنایا گیا، لیکن عورتوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔