صدارتی انتخابات مکمل ،کووند کی جیت یقینی ،وینکیا نائیڈو این ڈی ای کے نائب صدر جمہوریہ کے امید وار نامزد

نئی دہلی(ملت ٹائمز۔عامر ظفر)
ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے آج صدر کے لیے ووٹ دیئے جانے کے درمیان حکمران بی جے پی نے آج اعتمادظاہرکیاکہ این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووندکی جیت ہوگی جبکہ اپوزیشن نے کہا کہ ان کی مشترکہ امیدوار میراکمارنظریات کے تصادم میں بہترین پسند ہیں۔مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج انتخابات سے پہلے کہاکہ کووندجی آسان فرق سے جیت جائےں گے۔بہرحال انہوں نے بی جے پی پارلیمنٹ بورڈ کی میٹنگ میں حکمران اتحاد کے نائب صدرامیدوار کے انتخاب کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے صدارتی انتخابات ہو جانے دیجیے۔ایک اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ کووند فیصلہ کن جیت درج کریں گے اور آئین کے مطابق کام کرنے والے ایک ”ایماندار“صدرثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بہتر ہوتا کہ اتفاق رائے ہوتا۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ کووند اور میرا کمار کے درمیان نظریات کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ میراکمارصدر کے لیے بہتر آپشن ہےں۔انہوں نے کہاکہ صدر کو ایسی نظریات پرچلنا چاہئے جس میں اس لئے تمام برابر ہوں اور جب نظریات کاٹکراﺅہوگاتومجھے لگتا ہے کہ ہماری امیدوار بہتر ہیں۔میراکمارکی حمایت کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ارکان سے کہا کہ وہ سوچ فکر کے بعد آئین کی محافظ منتخب کریں۔