شہید جنید کے بھائیوں اور اہل خانہ کی جان کو سخت خطرہ،پولس کمشنر سے سیکوریٹی دینے کا مطالبہ

فرید آباد(ملت ٹائمز۔آئی این ایس انڈیا)
سی پی ایم پولٹ بیورو کی رکن برندا کرات نے ٹرین میں جنید کے ساتھ چاقو لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے دونوں نوجوانوں کی حفاظت کے لیے پولیس کمشنر حنیف قریشی سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ ہسپتال سے علاج کروانے کے بعد گھر پہنچے دونوں نوجوانوں کو سیکورٹی دی جائے۔ورندا نے اس بابت پولیس کمشنر کو تحریری طور پر میمورنڈم بھی تفویض کیا۔پولیس کمشنر حنیف ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ ابھی متاثرہ خاندان کی جانب سے سیکورٹی کے مطالبات کے لیے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ان کی انتظامیہ پور معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے تو نوجوانوں کی خطرے والی کوئی بات سامنے آئے گی تو ضرور سیکورٹی دی جائے گی۔غورطلب ہے کہ 22جون کو غازی آباد-متھرا ٹرین میں سیٹ کو لے کر دو فریقوں کے جھگڑے میں چلے چاقو کی وجہ جنیدکا قتل ہو گیاتھا اور اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے تھے۔ورندا کرات نے صحافیوں سے کہا کہ وہ دوسری بار فرید آباد پہنچی ہیں،انہیں پتہ لگا کہ جنید کے ساتھ چاقوسے زخمی ہوئے دو دیگر ساتھی ہسپتال سے گھر واپس آ گئے ہیں جنہیں تحقیقات کے لیے ہسپتال بھی جانا ہوتا ہے اور گا¶ں سے باہر بھی جانا ہوتا ہے۔وہ مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے، اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جنید کے خاندان کو تحفظ مہیا کروایا جائے۔وہیں، اس بارے میں قریشی نے بتایا کہ ان مکمل انتظامیہ جنید معاملے پر نگاہ بنائے ہوئے ہے۔