مالیگاﺅں2008معاملہ۔کرنل پروہیت کی ضمانت عرضداشت پر سپریم کورٹ میں سماعت ٹلی جمعیة علماءمخالفت کرنے کے لیئے تیار: گلزار اعظمی

نئی دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
مالیگاﺅں ۸۰۰۲ ءبم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم لیفٹننٹ کرنل پرسادپروہیت نے ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے اس کی ضمانت عرضداشت مسترد کیئے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر آج سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے سامنے سماعت ہونا تھی لیکن نجی معاملات بنیادی حقوق میں شامل ہیں کہ نہیں والے معاملے پر ۹ ججوں کی بینچ نے سماعت شروع کردی جس کے وجہ سے کرنل پروہیت کی ضمانت عرضداشت پر سنوائی شروع نہیں ہوسکی ۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیة علماءمہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی دورکنی بینچ کے جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس ابھےءمنوہر سپرے کی عدالت میںآج ملزم کی جانب سے داخل کردہ ضمانت عرضداشت پر سماعت ہونا تھی لیکن دو رکنی بینچ کے جسٹس حضرات کے دوسرے معاملے(کونسٹی ٹیوشنل بینچ) میں مصروف ہونے کی وجہ سے معاملہ کی سماعت ٹل گئی ہے نیز اگلے چند ایام میں پتہ لگے گاکہ آیا اب معاملے کی سماعت کب اور کس بینچ کے سامنے ہوگی۔