نئی دہلی(ملت ٹائمز)
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیرجل رہاہے۔میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پی ایم مودی اور این ڈی اے کی حکومت نے کشمیر کو جلا دیا ہے۔راہل گاندھی نے کشمیر کو مکمل طور پر بھارت کا اندرونی معاملہ بناتے ہوئے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے اس بیان کومستردکردیا جس میں انہوں نے ثالثی کی اپیل کی تھی۔راہل گاندھی نے کہاکہ جوکہہ رہے ہےں کہ چین اور پاکستان سے کشمیرپر بات ہونی چاہئے، تو بتا دوں کہ کشمیر از انڈیا اور انڈیا ازکشمیر۔یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، اس میں کسی اورکوکچھ لینادینانہیں ہے۔ادھرجموں وکشمیرکے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ نے بھی فاروق عبداللہ کے بیان کی مذمت کی۔نرمل سنگھ نے کہاکہ ان کے بیان کی مذمت کرتاہوں۔انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو وہ ہمیشہ پاکستان پر حملہ کرنے کی بات کرتے تھے۔ابھی دوہرا رویہ کیوں۔نرمل سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کشمیر کے حالات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔وزیراعظم چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیرکے لوگ خوشحال ہوںاورریاست میں امن کا ماحول ہو۔