لالو یادو کے اہل خانہ کے خلاف کارروائی جاری میسابھارتی کے سی اے کے خلاف ای ڈی نے داخل کی چارج شیٹ

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے خاندان کی مشکلیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ای ڈی نے جمعہ کولالو یادو کی بیٹی اور آر جے ڈی کی لیڈر میسابھارتی کے سی اے راجیش اگروال کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پٹیالہ ہا¶س کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔واضح ہوکہ ان کارروائیوں کوراجدنے سیاسی انتقام قراردیاہے اوراپوزیشن نے مخالفت کی آوازدبانے کاالزام لگایاہے ۔ذرائع کے مطابق، چارج شیٹ خصوصی عدالت کے جج نریش کمار ملہوترا کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔معاملے کی اگلی سماعت9اگست کوہوگی۔ای ڈی نے سی اے راجیش اگروال، کاروباری بھائیوں سریندر جین اوروریندر جین اور دیگر کمپنیوں سمیت35ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔اگروال پر جین برادران، سریندر جین اور وریندر جین کی مدد سے مشتبہ لین دین کے ذریعے کالے دھن کو سفید کرنے کا الزام ہے۔