نئی دہلی(ملت ٹائمز۔شہنواز ناظمی)
بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاہے کہ ملک میں ایمرجنسی سے بھی زیادہ برے حالات ہیں۔انہوں نے ایک ریلی میں مرکزی حکومت اور بی جے پی پر جم کر نشانہ لگایا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ آج ملک میں امتی سین جیسے لوگ بھی محفوظ نہیں ہےں۔ہم9اگست سے 30اگست تک”بی جے پی بھارت چھوڑو“تحریک کا آغازکرنے جا رہے ہیں۔ممتابنرجی نے کہا کہ گﺅرکشا کے نام پر لوگ گﺅ راکشس بن گئے ہیں۔اب وہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ کیا کھانا چاہئے اور کیا پہنوں۔بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہاکہ کچھ بیرونی عناصر آکر یہاں پر ماحول خراب کررہے ہیں۔ ہمیں ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد نہیں ہونے دیناہے۔شاردا گھوٹالہ معاملے کا ذکر کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ بی جے پی ان کی پارٹی کو توڑنا چاہتی ہے۔وہ ہمارے لیڈروں کو دھمکا رہے ہیں کہ یا تو ان کے ساتھ آ جا¶ یاپھر ساردا-ناردا کا سامنا کرو۔حال ہی میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ ٹی ایم سی کے ”پہرے دار“کسی بھی طرح کی افواہ کے خلاف تیار ہیں جوفسادات پھیلانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کو لگتا ہے کہ 2019میں انتخابات ان کی جیب میں ہیں وہ جان لیں کہ ان کی جیب میں سوراخ ہوچکاہے۔بی جے پی 2019کے انتخابات میں 30فیصد بھی ووٹ نہیں پائیں گے۔