پٹنہ(ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
بہار میں اٹھے سیاسی طوفان کے درمیان نائب وزیر اعلی سے حزب اختلاف کے رہنما بنے تیجسوی یادو نے نتیش کمار کے اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پر جم کر نشانہ لگایا، اپنے نئے تیور اور البیلے انداز میں انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جیسے منجھے ہوئے کھلاڑی نے آر ایس ایس کے سامنے گھٹنے ٹیکے، بہار کے لوگ ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں، نتیش کمار کے فیصلے سے عوام کا اعتماد مجروح ہواہے ،ممبران اسمبلی کو وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر قید رکھا گیا، اگر ایوان میں خفیہ ووٹنگ ہوتی تو نتیش کمار اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پاتے، یہ سب ایک خاص شخص کی وجہ سے ہواہے ، نتیش نے پہلے ہی جانے کا من بنا لیا تھا، اب ہم لوگ عوام کے درمیان جاکر پوری بات بتائیں گے۔
تیحسوی نے کہا کہ جو لوگ بہار کی امن اور فلاح و بہبود چاہتے تھے اور اس کے لئے بہار کی عظیم عوام کو جس اتحاد نے ووٹ دیا تھا، وہ آج ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں، آج میں نے ایوان میں جو سوال پوچھے اس کا کوئی جواب معزز وزیر اعلی کے پاس نہیں تھا اور نہ ہی بی جے پی کے پاس تھا، نتیش جی نے پہلے ہی بی جے پی کے ساتھ ذہن بنا لیا تھا، اگر ایسا ہی تھا تو وہ ساتھ میں حکومت کیوں بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گورنر سے ملے، اس کے بعد نتیش کمار کو جلدبازی میں شام 5 بجے کے بجائے صبح 10 بجے حلف دلایا گیا، یہ دھوکہ تھا، نتیش کمار کے دباو¿ کی وجہ سے ممبران اسمبلی کو سی ایم ہاو¿سنگ میں قید کرکے رکھا گیا،نتیش کو ریاست کی عوام معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے نتیش کمار پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ہم ان کو آج وہ شاعری یاد دلانا چاہتے ہیں جو کہ ایک یادگار ہے اور اسے انہوں نے بی جے پی اور نریندر مودی کے بارے میں کہاتھا، آج ان سب کے باوجود انہوں نے اسی بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا لیا
بہتی ہوا سا تھا وہ
گجرات سے آیا تھا وہ …
کالا دھن لانے والا تھا وہ ..
کہاں گیا اسے ڈھونڈھو .. !!
ہمیں ملک کی فکر ستاتی ..
وہ بس باہر ملک کے دورے لگاتا …
کہا گیا اس ڈھونڈھو .. !!