حیدرآباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
اپنے کے خاندان کے کاروبار کو لے کر اٹھائے جا رہے سوالات کے درمیان این ڈی اے کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ الزامات سے انہیں تکلیف پہنچی ہے اور وہ اپنے بچوں کے کاروبار میں کبھی مداخلت نہیں کرتے ۔وینکیا نائیڈونے کہا کہ ایسے الزامات سے عوامی زندگی میں رہتے ہوئے ایسے الزامات سے بچا نہیں جاسکتا۔واضح ہوکہ دوسر ے اپوزیشن لیڈروں کے رشتہ داروں اوراہل خانہ پربدعنوانی کے الزام پربی جے پی میدان میں اترجاتی ہے ۔کانگریسی لیڈر جے رام رمیش نے حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ جولائی2014میں تلنگانہ حکومت نے دو کار ڈیلروں ہرش ٹویٹا اور ہمانشو موٹرز کو پولیس کے لیے گاڑیاں خریدنے کے مقصدسے271کروڑ روپے کا آرڈر دیا تھا اور اس کے لیے کوئی ٹینڈرمدو نہیں کیاتھا۔ہرش ٹویٹا کے مالک نائیڈوکے بیٹے ہیں توہمانشو موٹرز کی ملکیت تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے بیٹے کے پاس ہے۔جے رام رمیش نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ 20جون کوتلنگانہ حکومت نے ایک خفیہ آرڈرجاری کرکے وینکیانائیڈوکی بیٹی کی سنہری بھارت ٹرسٹ کو ترقی فیس کے طور پرحیدرآبادمےٹروپلٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دو کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ادا کرنے کے چھوٹ دی۔نائیڈونے کہاکہ مجھے اپنے بیٹے کے کاروبار کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔انہوں نے ایک بڑا بیان دیا ہے کہ تلنگانہ حکومت نے ہرش ٹویٹاسے اتنی تعداد میں گاڑیاں خریدیں۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ کیچڑ میں ہوتے ہیں وہ دوسروں کوسفید شرٹ اور دھوتی میں نہیں دیکھ سکتے ہیں۔وہ دوسروں پر پھینکنے (مٹی)کی کوشش کرتے ہیں۔اوراس کے بارے میں(کاروبار کے بارے میں)مجھ سے پہلی بارپوچھاگیاہے۔